NEWS/REPORTS/PROGRAMMES
Progressive English Medium School me Saqafati Program
لارڈ بیڈن پاویل : آرمی آفیسر ، مصنف اور سکاوٹ تحریک کا بانی
پروگریسیو انگلش میڈیم اسکول میں ثقافتی پروگرام
لارڈ بیڈن پاویل(1857ءتا 1941)آرمی آفیسر ، مصنف اور دنیا بھر میں سکاوٹ تحریک کا بانی تھا۔ 1876ءمیں فوج میں بھرتی ہوا۔ ہندوستان، افغانستان اور جنوبی افریقا میں فوجی خدمات انجام دیں۔ 1908ءمیں انگلستان میں بوائے سکاوٹ کی تحریک کا آغازکیا۔ جو رفتہ رفتہ دنیا بھر میں پھیل گئی۔ چند برس بعد گرل گائیڈ کو بھی اس تحریک کا حصہ بنایا، ان خدمات کے صلے میں 1929ءمیں لارڈ کا خطاب ملا۔
ان جملوں کا اظہار پروگریسیو انگلش میڈیم اسکول کے اساتذہ نے اسکول میں منعقدہ ایک باوقار تقریب میں کیا۔
اس پروگرام کا مقصد لارڈ بیڈن پاویل اور سکاوٹ تحریک کے متعلق معلومات فراہم کرنا تھا۔ طلبہ و طالبات نے لارڈ بیڈن پاویل کے اصولوں کو عملی طور پر ڈرامہ کی صورت میں پیش کیا۔پروگرام میں حاجی سعید نوری بکھار والے ، عطاءالرحمن نوری (ریسرچ اسکالر)اور ڈاکٹر نکہت احسنی بطور مہمانان خصوصی کے مدعو تھے۔
بچوں کے فنکشن کے بعد مہمانوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا ۔ مہمانوں کے ہاتھوں طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ ہیڈ مسٹریس ، جیوتی میڈم، انجم میڈم ، عزیز سر، عقیل سر اوردیگر اساتذہ نے پروگرام کو کامیاب بنانے میں کافی محنت کی۔