News/Announcement/Public NoticeNoori Academy CoursesOur ResultUGC NETUGC NET URDU

UGC NET Guidance Classes Result 2022

عطاء الرحمٰن نوری کی سربراہی میں یو جی سی نیٹ امتحان میں 14 اُمیدوار کامیاب

تین اُمیدوار جے آر ایف اورگیارہ اسٹوڈنٹس نیٹ امتحان میں ہوئے کامیاب
فروغِ اُردو کے لیے نوری اکیڈمی کے عزائم مستحکم ، اُمید افزا نتائج ظاہر

 

نوری اکیڈمی گذشتہ کئی سالوں سے اُردو ادب کی خدمات انجام دے رہی ہے۔ مالیگائوں کے معروف اسکالر عطاء الرحمٰن نوری (ڈائریکٹر) نےسال 2016ء میں نوری اکیڈمی کی بنیاد رکھی تھی۔ نوری اکیڈمی سالوں سے یو جی سی نیٹ، ریاستی سیٹ، پی ایچ ڈی انٹرنس ٹیسٹ اوراُردو معروضی امتحانات جیسے مشکل ترین امتحانات کی تیاری کروا رہی ہے۔ نوری اکیڈمی پلیٹ فارم سے یو جی سی نیٹ امتحان کی تیاری کرنے والے اسٹوڈنٹس ہر سال اپنی کامیابی درج کرواتے ہیں۔گذشتہ ہفتہ13 اپریل 2023ء کو نیٹ دسمبر 2022ء امتحانات کے نتائج کااعلان کیا گیا۔ اس امتحان میں نوری اکیڈمی کے چودہ اسٹوڈنٹس نے کامیابی حاصل کی ہے۔ تین اسٹوڈنٹس نے اس امتحان کو ’’ جے آر ایف‘‘ کے ساتھ کامیاب کیا ہے۔ اس سے قبل دسمبر 2021ء اور جون 2022ء کا امتحان مشترکہ طور پر لیا گیاتھا جس کے نتائج کا اعلان 5 نومبر 2022ء کو کیا گیا تھا۔اس امتحان میں نوری اکیڈمی کے 21 امیدواروں نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے اہم ریکارڈ درج کیا تھا۔ کسی بھی ایک پلیٹ فارم سے بیک وقت اکیس طلباوطالبات کا اُردو مضمون سے NET امتحان کامیاب کرنے کی یہ منفرد تاریخ تھی۔ مذکورہ اکیس اسٹوڈنٹس میں آٹھ اُمیدواروں نے نیٹ امتحان جے آر ایف کے ساتھ کامیاب کیا تھا ۔ اس مرتبہ 11 اسٹوڈنٹس نے نیٹ اور 3 اسٹوڈنٹس نے نیٹ + جے آر ایف کے ساتھ امتحان کامیاب کیا ہے۔جے آر ایف حاصل کرنے والے اسٹوڈنٹس کویو جی سی کی جانب سے فی ممبر کم و بیش25 لاکھ روپے فیلو شپ دی جائے گی۔بہت سارے اسٹوڈنٹس نے ریاستی امتحان کو بھی کامیاب کیا ہے جن کے انٹرویوز اور تفصیلات نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل پر موجود ہے۔ نوری اکیڈمی سے وابستگی اختیار کر کے تین غیر مسلم اسٹوڈنٹس نے بھی اُردو مضمون سے اس امتحان کو کامیاب کیا ہے۔ فضل الٰہی سے نوری اکیڈمی کی خدمات کا دائرہ دن بہ دن وسیع ہوتا جا رہا ہے، صرف مسلم افراد ہی نہیں بلکہ برادرانِ وطن بھی نوری اکیڈمی سے استفادہ کر کے اپنی کامیابی ثبت کر رہے ہیں۔

واضح ہو کہ ماضی قریب میںنوری اکیڈمی کے ڈائریکٹر عطاء الرحمن نوری نے اپنے فرسٹ اٹیمپ میں مہاراشٹر سیٹ امتحان، اس کےبعد یو جی سی نیٹ جے آر ایف اور چار یونیورسٹیوں کے پی ایچ ڈی انٹرنس ٹیسٹ میں کامیاب درج کی تھی، فی الوقت آپ ریسرچ کر تے ہوئے جے اے ٹی آرٹس سائنس اینڈ کامرس کالج (مالیگاؤں) کے شعبۂ اُردو میں تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ معروضی امتحانات میں اپنی کامیابی کے بعد ہی سے موصوف اپنی تدریسی صلاحیتوں سے اسٹوڈنٹس کی رہنمائی کے لیے کمر بستہ ہیں۔آپ نے رعایتی فیس میں نومبر 2022ء میں یو جی سی نیٹ گائیڈنس کلاسیس کا آغاز کیا تھا۔ فروری میں امتحانات اور اپریل میں نتائج ظاہرکیے گئے۔ اس امتحان میںنوری اکیڈمی کے معرفت جن چودہ اسٹوڈنٹس نے کامیابی حاصل کی ہے ان کے نام حسب ذیل ہیں:مدثر حسین لاٹو، عرفی خانم اور محمد سرتاج حسین نے یو جی سی نیٹ امتحان جے آر ایف کے ساتھ کامیاب کیا ہے جب کہ محمد اویس، سیما پروین، محمد موسیٰ، طاہرہ خانم ، محمد غفران ، شائستہ پروین ، علیشہ رضوی، توفیق رضا، عمر فاروق، محمد الیاس انصاری ، شہلا ناز نے نیٹ امتحان میں نمایاں کامیابی درج کی ہے۔نوری اکیڈمی کے ڈائریکٹر عطاء الرحمٰن نوری اور دیگر فیکلٹی ممبرس تمام اسٹوڈنٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اس امتحان کی تیاری کے لیے نوری اکیڈمی پرنئے بیچ کا آغاز ہو چکا ہے۔ اسٹوڈنٹس نوری اکیڈمی کی ویب سائٹ پر جا کر ایڈمیشن فارم بھر سکتے ہیں۔

Admission

کورس کی میعاد، فیس اور لیکچرز کے اوقات معلوم کرنے کے لیے درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں۔ 9070969026

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button
Translate »
error: Content is protected !!