ArticlesAtaurrahman Noori ArticlesNEWS/REPORTS/PROGRAMMESUGC NETUGC NET URDU
Ataurrahman Noori’s success with JRF in Net Exam عطاءالرحمن نوری کی نیٹ جے آر ایف کے ساتھ کامیابی
عطاءالرحمن نوری کی یو جی سی نیٹ امتحان میں جے آر ایف کے ساتھ کامیابی
موصوف نے 400صفحات کی ذاتی نوٹس کو شائع کرنے کا اعلان کیا
یوجی سی کی نگرانی میںسی بی ایس ای کے زیر انصرام ملک بھر میں” نیٹ“ امتحام کا انعقادہوتا ہے۔پی ایچ ڈی اور اسسٹنٹ پروفیسر شپ کے لیے اس امتحان میں کامیاب ہونا لازمی ہے۔اس امتحان کی بدلتی ہوئی ایجنسی ،امتحان کی معروضیت،تبدیل ہوتا ہواپیپر پیٹرن ،مشکل ترین سوالیہ پرچہ اورساتھ ہی کٹ آف جیسی بندش کے سبب ”نیٹ “امتحان ملک کے سخت ترین امتحانات میں شمار کیاجاتا ہے۔اہلیان مالیگاﺅں کے لیے یہ خبرباعث مسرت ہے کہ شہر کے ایک درخشندہ ستارے اور ہونہار طالب علم عطاءالرحمن شیخ فضل الرحمن نے ایک مرتبہ پھر اپنے خانوادے اور شہر کا نام روشن کیاہے۔موصوف نے پہلی ہی کوشش (فرسٹ اٹیمپ) میں ریاستی امتحان ”سیٹ“میں کامیابی حاصل کرکے شہر مالیگاﺅں میں اُردومضمون میں پہلے ایم ایچ سیٹ کامیاب اُمیدوار کااعزازحاصل کیاتھا۔اسی طرح موصوف نے ایم اے اُردوکے چاروں سمسٹر میں آﺅٹ اسٹینڈنگ (ٹاپ) پوزیشن حاصل کرتے ہوئے اُردوڈپارٹمنٹ میں اول مقام حاصل کیاتھا۔موصوف مشہور صحافی اور نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل کے ایجوکیٹر ہےں ،موصوف اس چینل پریوپی ایس سی،ایم پی ایس سی،نیٹ ،سیٹ،پیٹ اور دیگر کئی معروضی امتحانات کی تیاری اوررہبری کا فریضہ انجام دے رہے ہیں ۔آپ عطاءالرحمن نوری کے قلمی نام سے مختلف عناوین پر اپنے قلم کی جولانیاں بکھیرتے ہیں۔مذہبی، سیاسی،سماجی ، معاشرتی اور اصلاحی عنوانات پر آپ کے مضامین ملک وبیرون ملک کے اخبارات ورسائل میں شائع ہوتے رہتے ہیں۔سال 2012ءمیں موصوف نے مولاناآزاد نیشنل اردو یونی ورسٹی حیدرآباد کے صحافتی کورس میں ریاستی سطح پر اول اور ملکی سطح پر چوتھا مقام حاصل کیا تھا۔ آپ کے بارہ سو مضامین مختلف ویب سائٹس پر آن لائن موجود ہیںاورآپ کی دس کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں۔سال 2013ءمیں500مضامین کی تکمیل پر ادارہ ¿ عکس ادب اورنگ آباد کی جانب سے موصوف کو ”سرسید احمد خان ایوارڈ“دیا گیا تھا۔ایوارڈ کا یہ سلسلہ تا ہنوز دراز ہے اور کئی اکیڈمک ایوارڈ سے موصوف کو نوازا جا چکا ہے۔مذکورہ کامیابیوں اور ادبی ودینی خدمات کے پیش نظرای ٹی وی اُردو حیدرآباد نے آپ کا انٹرویوبھی لیاتھا۔بی ایڈ میں بھی موصوف نے کالج میںمیتھڈ وائز سیکنڈ پوزیشن حاصل کی تھی اور اب ملک کے مشکل ترین نیٹ امتحان میںجے آر ایف حاصل کر کے اہم کامیابی درج کروائی ہے۔موصوف نے نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل پر انٹرویو دیتے ہوئے اس بات کا اظہار کیا کہ ان کی ذاتی نوٹس جو 400 صفحات پر مشتمل ہے،دیگر اسٹوڈنٹس کے استفادہ کے مقصد سے انتہائی کم داموں میں عنقریب شائع کی جائے گی۔دس بارہ گھنٹہ ڈیوٹی ،قلمی مصروفیات اور گھریلو ذمہ داریوں کی ادائیگی کے ساتھ اس طرز کی انوکھی کامیابی یقینا سراہے جانے کے قابل ہے۔اس کامیابی پر محبین،مخلصین اور دوست واحباب عطاءالرحمن نوری کو قلبی مبارکباد پیش کرتے ہیںاور دعاگوہیں کہ اللہ پاک بقیہ کی منزلوں سے کامیابی سے ہمکنار فرمائے،ریسرچ ورک میں آسانی پیدافرمائے اور عزم وحوصلے کو توانائی بخشے۔آمین