ArticlesBOOKS/ BOOK REVIEWNEWS/REPORTS/PROGRAMMESNRC/CAB/CAA/NPR

Ye Kitab Kisi Chiragh-E-Rah se Kam Nahi By Prof.Ab.Majeed Siddiqui

یہ کتاب کسی چراغِ راہ سے کم نہیں

یہ کتاب کسی چراغِ راہ سے کم نہیں
ازقلم : پروفیسر عبدالمجید صدیقی (صدر سی سی آئی )

عطاءالرحمن نوری نے اس کتاب کو تحریر کرکے اُردو معاشرے کے لیے ایک زبردست کارنامہ انجام دیا ہے ۔ اپنے مواد کے لحاظ سے یہ کتاب بڑی حد تک مکمل تصنیف ہے۔ این آر سی کیا ہے ؟ اس کے سبب کیا کیا اندیشے عوام الناس کے ذہنوں کو پریشان کیے ہوئے ہیں۔ ان سے متعلق کیا کیا مسائل اُٹھ رہے ہیں اور ان مسائل کا بھر پور حل اس نوجوان نے پیش کیا ہے ۔ دعوے کے ساتھ یہ بات بھی کہی جا سکتی ہے کہ اس کتاب میں فضول لفظی نہیں کی گئی ہے ۔ قانون کے حوالے اٹھا کر ان پر مختلف زاویوں سے اطمینان بخش بحث کی گئی ہے۔ قانون کے ماہرین سے براہِ راست استفادہ کیا گیا ہے۔ NRCکے ساتھ ساتھNPRپر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی ہے ۔ ایسے اکثر مسائل جو عام لوگوں کے ذہنوں کو آج پریشان کیے ہوئے ہیں ، ان مسائل پر رہنمائی کی گئی ہے۔ چند اہم دستاویزات ، حسب ضرورت ان میں درستگی ، ان میں حصولیابی کے مراکز وغیرہ کی تفصیلی معلومات دی گئی ہے ۔ دستاویزات پر ناموں کی درستگی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے ۔ 

موصوف نے اس پر الگ سے ایک باب باندھا ہے ۔ کسی بھی زاویے سے قاری کو تشنگی کا احساس شاید ہی کہیں ہوں۔ ہر وہ شہری جو اپنی شہریت ثابت کرنے کے لیے پریشان اور خوفزدہ ہے ان کے لیے کتاب کسی چراغِ راہ سے کم نہیں۔ اس کتاب کا ایک امتیازی پہلو یہ ہے کہ یہ ایک ایسی کتاب ہے جو وقتِ ضرورت عوام الناس کے ہاتھوں میں پہنچائی جا رہی ہے ۔ اس محاذ پر یہ کتاب کسی بائبل سے کم نہیں ہے۔ ایسے ادارے  جو رضاکارانہ طور پر ملت کی اعانت اور رہنمائی کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے یہ کتاب بے حد مفید ثابت ہوگی۔ آج صحیح ضرورت کے وقت اس کتاب کی اشاعت نے اسے وہ مقام عطا کر دیا ہے کہ یہ کتاب گھر گھر موجود ہونا چاہیے۔ اس سماج میں عطاءالرحمن نوری اور اس کے جیسے وہ نوجوان جو ملت کے لیے آگے بڑھ کر مسائل سے ٹکرانے کا حوصلہ رکھتے ہیں، اس سماج کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ سماج آگے بڑھ کر ایسے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرے۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Translate »
error: Content is protected !!