ArticlesISLAMIC KNOWLEDGENEWS/REPORTS/PROGRAMMESNRC/CAB/CAA/NPR

Naam Correction Ki Muhim Chalayen

غریب اور کچی بستیوں میں مردم شماری کے لیے نام درستگی کی مہم چلائی جائے

غریب اور کچی بستیوں میں مردم شماری کے لیے نام درستگی کی مہم چلائی جائے 

محمد غفران اشرفی

7020961779

اکثر ہم عیدالاضحےٰ کے موقع پر دیکھتے ہیں شہر کے حساس اور سنجیدہ افراد کچی بستیوں میں گوشت کی تقسیم کرتے ہیں اور ماہ رمضان میں اناج غریبوں تک پہنچاتے ہیں جو واقعی ثواب کاکام ہے۔ہم ایسے باشعور اور سنجیدہ افراد جو خلق خدا کی خدمت کا جذبہ صادق رکھتے ہیں اور قوم سے ہمدردی بھی،ایسے غیّور باعزم لوگوں کی توجہ اِس جانب بھی مبذول کرانا چاہتے ہیں کہ جس طرح وہ عید الاضحےٰ اور ماہ رمضان میں گوشت اور اناج کی تقسیم کے کام کو ثواب سمجھ کر کرتے ہیں اُسی طرح جب کوئی بندہ مومن مصیبت میں مبتلا ہو تو اُس کو مصیبت سے باہر نکالنے میں مدد کرنا بھی کار خیر ہے۔

 فی الحال ملک گیر سطح پر مردم شماری مہم  (این،پی،آر) کا آغاز ہونے والا ہے اور غریب بستیوں میں بسنے والے اِس بات سے شاید ہی واقف ہوں کیوں کہ سوشل میڈیا سے لاتعلقی اور کم علمی کی بنا پر اِن تمام تر ملکی معاملات سے ناواقف ہیں جس کا مشاہدہ آپ سرکاری دفاتر میں کرسکتے ہیں۔
 
اس مرتبہ کی مردم شماری (این،پی،آر) ہر ہندوستانی کے لیے اہمیت کی حامل ہوگی جس میں بالخصوص کاغذات کی درستگی ہونا ضروری ہے۔کسی بھی ایسے فرد کے دستاویز جس کے ہر کاغذ پر نام الگ الگ ہوں یا ایک دو کاغذات پر درست ہوں اور تیسرے میں الگ،قابل قبول نہیں ہوں گے۔جب کہ یہ معاملات کنارے کی بستیوں میں زیادہ ہیں جن کی دستاویزات  (ڈاکومینٹس) درست نہیں ہیں،ان حالات میں ہماری ذمہ داری بایں طور پر بڑھ جاتی ہے کہ مردم شماری (این،پی،آر) کے مراحل میں اُن غریبوں کا ساتھ دیا جائے جس کے لیے اُن کے کاغذات کو درست کروانا سب سے اہم مسئلہ ہے کہ کاغذات کس طرح سے درست کئے جائیں؟ اس میں آسانی کے لیے محترم عطاء الرحمن نوری کی تصنیف کردہ این آر سی اندیشے مسائل اور حل کار آمد ثابت ہوگی جس میں مردم شماری کی اہمیت اور اس کے مراحل کو آسان طور پر مصنف نے واضح کردیا ہے اس کے علاوہ بھی دیگر کاغذات کی اہمیت و افادیت اور ان کاغذات کو بنانے و درست کرنے کے طریقے بھی درج کیے ہیں۔
قوم مسلم میں اس مسئلے پر بیداری قوم کے قائدین،عمائدین،سوشل ورکر اور بالخصوص ائمہ مساجد سے ہی آسکتی ہے کیوں کہ ہر جمعہ کو بغیر کسی محنت کے عوام مساجد کا رُخ کرتی ہے تو ائمہ مساجد اگر اس نیک کام میں آگے آکر اِس راہ کے جانکار افراد سے معلومات حاصل کرکے عوام کو اس تعلق سے آگاہی دیں تو یہ بہت ہی کار آمد طریقہ ہوگا اور لوگ وقت سے پہلے اپنے تمام تر کاغذات کی تصحیح کرلیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Translate »
error: Content is protected !!