BOOKS/ BOOK REVIEWNEWS/REPORTS/PROGRAMMES

Mohsin E Niswa ke Muntakhab Afsane By Prof. Sharfunnihar

افسانوی مجموعہ ”محسن نسواں کے منتخب افسانے “کی تقریب اجرا

افسانوی مجموعہ ”محسن نسواں کے منتخب افسانے “کی تقریب اجرا

از: عطا ءالرحمن نوری ، مالیگاﺅں


17فروری بروز پیر 2020ءکو صبح 10بجے جے اے ٹی آرٹس ، سائنس اینڈ کامرس کالج ( مالیگاوں ) میں یک روزہ قومی کانفرنس بنام ” حسرت موہانی : صفحات و جہات “ کا انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ اس قومی کانفرنس میں ریاست و بیرون ریاست کی یونیورسٹیوں کے پروفیسرس ، ڈاکٹرس ، ریسرچ اسکالر، ارباب علم و قلم اور بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات شرکت کر رہے ہیں۔ اس کانفرنس میں امام المتغزلین مولانا حسرت موہانی کی حیات و خدمات پر پیش کیے جانے والے مضامین ومقالات کو کتابی صورت میں شائع کیا جارہاہے۔ 

اس ادبی و تاریخی پروگرام میں ڈاکٹر رفیق زکریا کالج فار وومینس (اورنگ آباد) کی صدر شعبہ اردو محترمہ پروفیسر شرف النہار صاحبہ کی کتاب بنام ”محسن نسواں کے منتخب افسانے“ کا اجراء مہمانوں کے ہاتھوں عمل میں آئے گا۔ منظ عام پر آنے والا یہ مجلہ انتخاب پروفیسر شرف النہار صاحبہ کی ذاتی پسند کے معیار پر مشتمل ہے اور ساتھ ہی اپنی نوعیت کا پہلا کام بھی کیوں کہ ” مصورِ غم “ کا خطاب پانے والے راشد الخیری کی نگاہ تا حیات خواتین کے مسائل پر مرکوز رہی اور وہ اس کائنات کی رنگ آمیزی کرنے والی ذات کے ہمیشہ طرف دار رہے۔ در اصل موضوع ” طبقہ نسواں “ ایک ایسا موضوع ہے جو ازل تا ابد رہے گا۔ لہٰذاافسانہ نگار کی فکر و نظر کل، آج اور آگے مستقبل میں بھی اہمیت کی حامل رہے گی۔

ادبی ذوق و شوق رکھنے والے قارئین اورمحبانِ اردو ادب سے التماس ہے کہ مولانا حسرت موہانی کی فکر و فن سے آگاہی کے لیے اس پروگرام میں شرکت کریں اور راشد الخیری کے منتخب افسانوں پر مشتمل اپنی نوعیت کی پہلی اور منفرد کتاب ” محسن نسواں کے منتخب افسانے “ کا آج کے پس منظر میں مطالعہ کریں، ان افسانوں کے مطالعہ کے بعد یقینا آپ محسن نسواں کے مزاج کی پاکیزہ فہمی ، گہرائی اور نسواں فطرت کی شناسائی پر فخر کریں گے اور اس سچائی پر ایمان لائیں گے کہ دردِ دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Translate »
error: Content is protected !!