ArticlesMaharashtra State Eligibility Test (MH-SET)NotesUGC NET URDU

Editorial اداریہ نگاری

اداریہ نگاری

اداریہ کے معنی ہیں اخبار کے ایڈیٹر کا اپنا خاص مضمون ، مقالہ ، اختتامیہ وغیرہ۔
اداریہ اخبار کی وہ اہم ترین تحریر ہوتی ہے جس میں مدیر ، ناشر یا مالک کسی اہم مسئلے پر رائے دیتا ہے۔
اداریہ کو اخبار کی روح ، ضمیر اور ہتھیار بھی کہا جاتا ہے ۔
اداریہ سے اخبار کی بے باکی ، احساسات اور پالیسی کا اظہار ہوتا ہے۔
جیسے دبدبۂ سکندری ، الہلال ، البلاغ کے اداریے ۔
اداریے کے ذریعے مدیر نہ صرف حقائق کو پیش کرتا ہے بلکہ واقعے کے پیچھے چھپی ہوئی سچائی پر بھی جواں مردی سے تنقید کرتے ہوئے قارئین کی رہنمائی کا فریضہ انجام دیتا ہے ۔
اداریہ نگار کو اعتدال ، وسیع مطالعہ ، دیانت داری ، گہری فکر اور جسارت جیسے اوصاف سے مزین ہونا چاہیے۔
اداریہ کی سرخی جاذب ، جملے دلکش، زبان عام فہم اور اسلوب پاکیزہ ہونا چاہیے۔
حالات حاظرہ اور ادب پر تحریر کیے گئے اداریوں کو بعد میں کتابی صورت میں پیش کیا جاتا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Translate »
error: Content is protected !!