NEWS/REPORTS/PROGRAMMES
Free NET Classes in Dr Rafiq Zakaria Women’s College Aurangabad
ڈاکٹر رفیق زکریا کالج فار ویمن میں نیٹ امتحان کے لیے فری کرش کورس کا انعقاد
تمام طلبہ و طالبات کو یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ ڈاکٹر رفیق زکریا کالج فار ویمن کے زیر اہتمام امسال نیٹ امتحان میں شامل ہونے والے اسٹوڈنٹس کے لیے کالج کے پرنسپل ڈاکٹر مخدوم فاروقی صاحب اور صدر شعبہ اُردو ڈاکٹر شرف النہار صاحبہ نے 30 نومبر 2019ءسے 2 دسمبر 2019ءبوقت دوپہرتین بجے تا شام چھ بجے تک سہ روزہ فری کرش کورس کا انعقاد کیا ہے ۔ لہٰذاتمام خواہش مند اسٹوڈنٹس اس تین روزہ فری کرش کورس میں شرکت فرما کر نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کی جانب سے تبدیل شدہ نصاب کے عین مطابق لازمی معلومات حاصل کریں۔ اس کورس میں اسٹوڈنٹس کونیٹ امتحان کے متعلق تمام ضروری باتوں سے روشناس نیز بنیادی اُمور سے واقف کرانے کے لیے خصوصی لیکچرس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ شہر اورنگ آباد اور قرب وجوار میں مقیم طلبہ و طالبات سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ مع دوست و احباب کے اس مفید کورس سے استفادہ کریں ۔