ArticlesBOOKS/ BOOK REVIEWMaharashtra State Eligibility Test (MH-SET)NEWS/REPORTS/PROGRAMMESUGC/NTA-NET EXAM BOOKS

کاوش فکروفن: یو جی سی نیٹ امتحان اُردو مضمون کی معروضی کتاب

Kawish Fikr-O-Fan

کاوش فکروفن: یو جی سی نیٹ امتحان اُردو مضمون کی معروضی کتاب

موجودہ دور میں معروضی امتحانات کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ ہر شعبے میں مروضی امتحانات کی جلوہ گری نظر آتی ہے۔ اگر آپ پروفیسر بننا چاہتے ہیں یا ریسرچ فیلڈ میں جانا چاہتے ہیں تب بھی آپ کو یو جی سی نیٹ امتحان کے مرحلے سے گزرنا ہوگا۔ اس امتحان کی اہمیت کے پیش نظر آج بہت ساری کتابیں مارکیٹ میں فروخت کی جا رہی ہیں۔ ان کتابوں سے اسٹوڈنٹس کو فائدہ کم اور نقصان زیادہ ہوتا ہے۔ اس لیے ضروری ہو جاتا ہے کہ صحیح مواد تک رسائی حاصل کی جائے۔ اس لیے راقم اسٹوڈنٹس کو ہمیشہ یہ مشورہ دیتا ہے کہ براہ راست ریفرنس کتابوں سے استفادہ کریں اور بنیادی معلومات ہو جانے کے بعد مارکیٹ میں دستیاب گائیڈ اور معروضی کتابوں سے اپنی معلومات کی جانچ کریں اور اُسے مستحکم بنائیں۔ اس امتحان میں کیا پڑھنا چاہیے کہ ساتھ یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ کیا نہیں پڑھنا چاہیے کیوں کہ اس امتحان کے متعلق بہت ساری غلط فہمیاں راہ پا گئی ہیں جن کے ازالے کی کوششیں نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل اور نوری اکیڈمی ویب سائٹ کے ذریعے سے مسلسل کی جا رہی ہے۔ اس کی ایک کڑی ہے کتاب کاوش و فکروفن کا یہ ’’بک ریویو‘‘ آرٹیکل اور ویڈیو۔ یو جی سی نیٹ اُردو مضمون پر موجود تمام کتابوں کے بک ریویو دیکھنے کے لیے نوری اکیڈمی یو ٹیوب چینل پر موجود ’’یو جی سی نیٹ بک ریویو‘‘ کی پلے لسٹ دیکھیے۔

 

UGC NET BOOKS & Guides Review

کاوش فکر و فن کے مصنفین نے پہلے ایڈیشن کی کامیابی کے بعد کتاب کا دوسرا ایڈیشن کیٔ ساری تبدیلوں کے ساتھ منظر عام پر لایا ہے۔

یہ کتاب دو حصوں پر محیط ہے۔  حصہ اول یو جی سی نیٹ کے نصاب کے مطابق مواد پر مشتمل ہے جب کہ دوسرا حصہ NET , SET , All State Astt Prof , PGT/Lecturer/Junior Lecturer , TGT/TLT , PRT & Miscellaneous کے تمام سوالیہ پرچوں کا احاطہ کرتا ہے۔

کتاب کا سایٔز پہلے سے بڑا یعنی A4 سے کچھ کم کیا گیا ہے۔

سابقہ ایڈیشن کی تمام غلطیوں کو درست کیا گیا ہے۔

سابقہ ایڈیشن میں جو سیٹنگ کی وجہ سے صفحات کی تعداد زیادہ ہوئی تھی اس کو درست کرکے 1422 صفحات کی کتاب کو 511 صفحات پر شائع کیا گیا ہے۔

سابقہ ایڈیشن کے نوٹس کو مزید بہتر کیا گیا ہے۔

امید ہے کاوش فکر و فن کا یہ ایڈیشن آپ کی امیدوں پر کھرا اتر کر آپ کے امتحانات میں کامیابی کا ضامن بنے گا۔

کتاب منگانے کے لیے رابطہ کریں:
جاوید انصاری 9540609685 دہلی

چند صفحات کی پی ڈی ایف متصل ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Translate »
error: Content is protected !!