ArticlesMaharashtra State Eligibility Test (MH-SET)NotesTET/CTET/UPTET EXAMUGC NET URDU

Haiku ہائیکو

ہائیکو

”ہائیکو“ یہ ایک قدیم جاپانی صنف ہے۔ اس صنف کو اردو اور انگریزی سے اپنا یا گیا ہے۔
ہائیکو میں صرف تین مصرعے ہوتے ہیں مگر شرط یہ ہے کہ ان تینوں مصرعوں کے جملہ ارکان سترہ ہوں۔

بیکل اتساہی کے دو ہائیکو بہ طورِ مثال

بیکل کھڑا دُوار پر
پھونک کے اپنے گھر کو خود ہی
جُرم دھرے سنسار پر

اب اپنے قانون میں
چور ، شاہ سب ایک ہیں جیسے
بِن مطلب مضمون میں

اُردو میں حمد اور نعت بھی ہائیکو میں کہی جانے لگی ہے ۔
ہائیکو اپنی ہیئت سے پہچانی جاتی ہے ۔
ہائیکو کو پہلے جاپانی میں ہائی کائی یا ہکوئی کہا جاتا تھا ۔
اردو میں ہائیکو پہلے ثلاثی یا تثلیث سے موسوم تھی۔
جاپان میں ہائیکو کا موجد تاکا ہاما کوشی کو مانا جاتا ہے ۔
اردو شاعری میں ہائیکو کا موجد نادم بلخی ہے۔
جاپانی شاعری کی صنف ہائیکو سے اُردو ادب کو سب سے پہلے شاہد دہلوی نے اپنے رسالہ ساقی کے جاپانی ادب نمبر مطبوعہ 1936ءمیں تعارف کرایا تھا ۔

ہائیکو کے اہم شاعر:

نادم بلخی ، کرامت علی کرامت ، مناظر عاشق ہرگانوی ، شبنم رومانی، کاوش پرتاپ گڑھی وغیرہ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Translate »
error: Content is protected !!