ArticlesBooks of Ataurrahman NooriBOOKS/ BOOK REVIEWJang-E-Aazadi

جنگ آزادی 1857ء میں علما کا مجاہدانہ کردار

Jang-E-Aazadi 1857 me Ulma ka Kirdar

جنگ آزادی1857ء میں علما کا مجاہدانہ کردار

کتاب کو پی ڈی ایف فارمیٹ میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے دی گئی لنک پر کلک کریں ۔

عطا ءالرحمن نوری (ریسرچ اسکالر ) کانام اب دینی و علمی اور ادبی و صحافتی دنیا میں نیا نہیں رہا۔ وہ گذشتہ کئی برسوں سے مذہبی و اصلاحی موضوعات پر مسلسل لکھ رہے ہیں۔ ایک دعوتی و اصلاحی تحریک سے منسلک ہونے کی وجہ سے اُن کے اندر اصلاحِ امت اور صالح معاشرے کی تشکیل کے تئیں مثبت رویّے بھی پائے جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اُن کے مضامین میں اصلاحِ معاشرہ کا گہرا رچاو پایا جاتا ہے۔ سلجھے ہوئے انداز میں وہ سنجیدہ خطابت کے ذریعے بھی پیغامِ حق و صداقت پھیلانے میں مصروف ہیں۔ عطاءالرحمن نوری کے تحریر کردہ مضامین ملک بھر کے اخبارات و رسائل کی زینت بن کر اہل علم و دانش سے خراجِ تحسین وصول کر رہے ہیں۔ عطاءالرحمن نوری کا قلمی سفر مضامین و مقالات سے آگے بڑھتے ہوئے تصنیف و تالیف کے میدان کی طرف رواں دواں ہے۔ اُن کی پہلی پیش کش دنیاے کفر سے 125 لڑائیاں لڑنے والے عظیم المرتبت مجاہد، اسلامی تاریخ کے اولوالعزم شمشیر آزما، نام ور سپہ سالار اور عبقری جرنیل حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے مختصر تعارف پر مبنی کتاب ’’حضرت خالد بن ولیدرضی اللہ عنہ‘‘ اسلام کے اِس بطلِ جلیل کا معلومات افزا قبالہ ہے۔ دوسری کتاب ’’حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ‘‘ اسلام کی مہتم بالشان اور اولین درس گاہِ نبوت کے ممتاز طالب علم اور ذخیرہ حدیث کے سب سے بڑے راوی کے رخِ حیات کے مختلف جگمگماتے گوشوں کو سمیٹے ہوئے ہے۔ تیسری پیش کش ’’حضرت سید احمد کبیر رفاعی کی چند ناصحانہ باتیں‘‘ سلسلہ رفاعیہ کے سرتاج سلطان الاولیاءو العارفین حضرت سید احمد کبیر رفاعی قدس سرہ العزیز کے اقوال و ارشادات کا دل کش مرقع ہے، جس کا مطالعہ عملی زندگی کی کامیابی و کامرانی اور دنیوی و اُخروی فلاح کی ضمانت میں معاون ثابت ہوگا۔ اسی درمیان موصوف کے قلم سے ’’اُردواصنافِ ادب‘‘، ’’زبان کی آفتیں‘‘ ، ’’خاتون جنت: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی لاڈلی بیٹی‘‘،’’مقالہ نگاری کے مراحل‘‘ ،’’اُردو غزل کے نمائندہ ستارے‘‘، ’’معروضی ادب پارے‘‘، ’’این آر سی اندیشے، مسائل اور حل‘‘ اور ’’آن لائن طریقۂ تعلیم مسائل اور حل‘‘ جیسی مفید کتابیں منصہ شہود پر جلوہ گر ہو کر اربابِ علم و دانش سے داد و دہش حاصل کر چکی ہیں۔

آزادی کی پچہترویں سالگرہ کے موقع پر عطاءالرحمن نوری کی ایک تاریخی و دستاویزی کتاب ’’جنگ آزادی1857ء میں علما کا مجاہدانہ کردار‘‘ کا آن لائن ایڈیشن نوری اکیڈمی پر پبلش کیا گیا ہے۔ قارئین کرام! اس کتاب کو نوری اکیڈمی ویب سائٹ سے مفت میں ڈائونلوڈ کر سکتے ہیں۔ اس کتاب کے متعد د ایڈیشن ہندوستان کی مختلف ریاستوں سے شائع ہو چکے ہیں۔ اس کتاب میں وطن عزیز ہندوستان کی آزادی میں نمایاں کردار ادا کرنے والے علما و قائدین کا مختصر مگر جامع تعارف علماے کرام کی کتب و رسائل کی روشنی میں خوانِ مطالعہ پر سجایا گیاہے ۔کتابوں کا یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ اب تک آپ کے نوک قلم سے تیرہ کتابیں منظر عام پر آ چکی ہیں۔ عطاءالرحمن نوری کی یہ قلمی ریاضتیں یقینا سراہے جانے کے لائق ہیں۔

(ازقلم: ڈاکٹر محمد حسین مُشاہدرضوی)

آپ بھی پڑھیں، دوسروں کو بھی پڑھنے کی ترغیب دیں اور اِس کتاب کے جملہ محرّرین،معاونین اور مخلصین کو اپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

کتاب کو پی ڈی ایف فارمیٹ میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے دی گئی  لنک پر کلک کریں اور بہ آسانی ڈاؤن لوڈ کریں۔

https://nooriacademy.com/files/Jang-E-Aazadi-1857-me-Ulma-Ka-Kirdar.pdf

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Translate »
error: Content is protected !!