کھڑی بولی کے اوصاف
کھڑی بولی کی سب سے ا ہم خصوصیت یہ ہے کہ اس کے افعال ،اسما ،صفات اور ضمائر (الف) پر ختم ہوتے ہیں۔مثلا بیٹا (اسم) تیرا(ضمیر)کالا (صفت)کھایا ،پیا ،لیا (فعل) اسی سبب سے یہ الف پر ختم ہونے والی بولی کہی جاتی ہے۔
جارج گریر سن نے کھڑی بولی کا شمار مغربی ہندی کی بولیوں میں کیا ہے ۔
مغربی ہندی کی پانچ بولیا ں ہیں۔1۔کھڑی، 2۔ہریانوی ،3۔برج بھاشا،4۔ بندیلی،5۔قنوجی۔