Books of Ataurrahman NooriBOOKS/ BOOK REVIEWISLAMIC KNOWLEDGESHAKHSIYAAT

Khatoon-E-Jannat Hazrat Fatema by Ataurrahman Noori خاتون جنت رضی اللہ عنہا: عطاء الرحمن نوری کی ساتویں کاوِش

 خاتون جنت رضی اللہ عنہا: عطاء الرحمن نوری کی ساتویں کاوِش 

حضرت سیدہ فاطمۃ الزہرا رضی اللہ عنہا کی سیرت مبارکہ کے چند سنہرے اوراق پر مبنی کتاب ’’خاتون جنت رضی اللہ عنہا‘‘ ایک مختصر لیکن قابل قدر کتاب ہے جسے معروف صحافی عطاء الرحمن نوری (ریسرچ اسکالر) نے تحریرکیا ہے۔مذکورہ کتاب عطاء الرحمن نوری کی ساتویں کاوش ہے۔ اس سے قبل 

(1) حضرت خالد بن ولید: اسلامی تاریخ کے اولوالعزم شمشیرآزما اور عبقری جرنیل، یکم اپریل 2016ء

(2) سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ: ذخیرۂ حدیث کے سب سے بڑے راوی ،یکم اپریل 2016ء 

(3) حضرت سید احمد کبیر رفاعی کی چند ناصحانہ باتیں،4؍ مئی 2016ء

(4) جنگ آزادی 1857ء میں علما کا مجاہدانہ کردار،15؍ اگست 2016ء

(5) اُردواصنافِ ادب، اکتوبر 2016ء

(6) زبان کی آفتیں، دسمبر2016ء، بموقع اردو کتاب میلہ، بھیونڈی۔

جیسی مختصر اور معلوماتی مطبوعات منظرعام پر آچکی ہیں۔ اس مختصر سی کتاب میں عطاء الرحمن نوری نے حضرت بی بی فاطمہ رضی اللہ عنہا کی مبارک زندگی کے تمام پہلوئوں پر بڑے پُراثر انداز میں روشنی ڈالی ہے۔ زبان نہایت دلکش ، سادہ، آسان اور عام فہم ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی لاڈلی بیٹی حضرت سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی زندگی انتہائی سادہ اور باوقار تھی۔ گھر کے سارے کام آپ خود اپنے ہاتھوں سے سرانجام دیتی تھیں۔ آپ کی مبارک زندگی کا ایک ایک گوشہ روشن اور ایک ایک عمل لائق تقلید وتحسین ہے۔ حضرت خاتون جنت رضی اللہ عنہا کی پُرنور زندگی شوہر کی خوشنودی ورضا، بچوں کی محبت اور تربیت کا اعلیٰ نمونہ ہے۔ حضرت سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا عبادت، سخاوت، مروت اور قناعت کا پیکر، تسلیم ورضا کی خوگر،غریب پرور اور عزم محکم کامظہر تھیں۔رحمانی پبلی کیشن مالیگاؤں نے اس کتاب کو زیورطباعت سے آراستہ کیا ہے جس کی قیمت پچیس روپے ہے۔ رحمانی پبلی کیشن کی ہیڈ آفس اسلام پورہ، سٹی بکڈپونزد قصاب باڑہ مسجد اور مالیگاؤں کے دیگر مکتبوں سے مذکورہ کتاب حاصل کی جاسکتی ہے۔ اس کتاب کو نوری اکیڈمی کی آفیشیل ویب سائٹ سے ڈائونلوڈ کیا جا سکتا ہے۔ 

آپ بھی پڑھیں، دوسروں کو بھی پڑھنے کی ترغیب دیں اور اِس کتاب کے جملہ محرّرین، معاونین اور مخلصین کو اپنی خصوصی دعاوں میں یاد رکھیں۔

نوری اکیڈمی کی آفیشیل ویب سائٹ سے کتاب کی پی ڈی ایف فائل ڈاون لوڈ کرنے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں ۔

KHATOON-E-JANNAT ( HAZRAT FATEMA R. A.) : ATAURRAHMAN NOORI

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Translate »
error: Content is protected !!