ArticlesMaharashtra State Eligibility Test (MH-SET)NEWS/REPORTS/PROGRAMMES

MH-SET Exam for Professor-Ship and Research

ریاست مہاراشٹر اور گوا کے زیر اہتمام اسسٹنٹ پروفیسر اور ریسرچ کے لیے امتحان

ریاست مہاراشٹر اور گوا کے زیر اہتمام اسسٹنٹ پروفیسر اور ریسرچ کے لیے امتحان

از:عطاءالرحمن نوری (ریسرچ اسکالر)مالیگاﺅں

    ریاست مہاراشٹر اور گوا حکومت کے زیر اہتمام 35 ویں ریاستی اہلیتی امتحان کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے ۔یہ امتحان 23 جون 2019ء کو دونوں ریاستوں کے مختلف سینٹرز پر منعقد کیا جائے گا جس میں کامیاب اُمیدوار دونوں مقامات پر سینئر کالج یا یونی ورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر اور پی ایچ ڈی کے لیے اہل قرار دیا جا ئے گا۔ یہ امتحان 32مضامین میں 15شہروں میں لیا جائے گا جس کی تفصیلات حسب ذیل ہیں۔

٭تعلیمی لیاقت

    اس امتحان میں شرکت کے لیے ضروری تعلیمی لیاقت ماسٹر ڈگری ہے جیسے ایم اے ، ایم ایس سی ، ایم ایس ڈبلیو، ایم ٹیک ، ایم سی اے ، ایم کام ، ایم بی اے ، ایم سی ایم ، ایم ایڈ، ایم پی ایڈ وغیرہ ۔ جو طلبہ و طالبات ابھی ماسٹر ڈگری میں زیر تعلیم ہیں اور ان کا فرسٹ ایئر کا رزلٹ یا سیکنڈ سمسٹر کا رزلٹ آ چکا ہے،ایسے تمام اسٹوڈنٹس بھی اس فارم کو پُر کر سکتے ہیں اور جن لوگوں کے پاس ابھی سالِ اوّل کا رزلٹ نہیں ہے تو انھیں ابھی انتظار کرنا ہوگا ۔ ماسٹر ڈگری میں اوپن کیٹیگری کے لیے 55%اور ریزرویشن زمرہ کے لیے 50%مارکس ہونا ضروری ہے ۔


٭امتحان کی اہم تاریخیں

یکم فروری 2019 ء تا 21فروری 2019ء تک آن لائن فارم پُر کیا جا ئے گا۔ 22 فروری سے 28 فروری کے درمیان فارم میں پائی جانے والی غلطیوں کو درست کیا جا سکتا ہے، اس کے بعد فارم کو ایڈیٹ (تصحیح) نہیں کیا جا سکتا۔ 13 جون 2019ء کو ویب سائٹ سے ہال ٹکٹ (ایڈمٹ کارڈ) ڈاﺅن لوڈ کیا جا سکتا ہے اور 23 جون 2018ء کو امتحان کا انعقاد ہوگا ۔


٭مضامین 

مراٹھی ، ہندی ، انگلش ، سنسکرت ، اردو، تاریخ، معاشیات ، فلسفہ، نفسیات ، پالی ٹیکل سائنس ، ڈیفنس اینڈ اسٹراٹے جیز اسٹڈی ، ہوم سائنس ، لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس ، جرنلزم اینڈ ماس کمیونی کیشن ، سوشل ورک ،پبلک ایڈمنسٹریشن ، میتھے میٹیکل سائنس ، اِنوائرن مینٹل سائنس ، فزیکل سائنس، کیمیکل سائنس ، لائف سائنس ، جغرافیہ، کمپیوٹر سائنس اینڈ اپلی کیشن ، الکٹرانک سائنس ، فارینسک سائنس ، کامرس، مینجمنٹ، لاء، ایجوکیشن، فزیکل ایجوکیشن۔


٭امتحانی مراکز

مہاراشٹر اور گوا کے پندرہ شہروں میں سیکڑوں مقامات پر یہ امتحان لیا جا ئے گا۔پندرہ شہروں کے نام اس طرح ہیں:ممبئی، پونا، کولہاپور ، سولا پور، احمد نگر، ناسک، دھولیہ، جلگاﺅں، اورنگ آباد، ناندیڑ، امراوتی، ناگپور، چندرپور ، گڈ چرولی اور پنجی۔

٭فیس

اوپن زمرہ کے لیے 550 اور ریزرو کیٹیگری کے لیے 450فیس رکھی گئی ہے ۔ ریاست مہاراشٹر اور گوا کے علاوہ باقی ریاستوں کے اُمیدواروں کو اوپن زمرہ میں تسلیم کیا جائے گا یعنی نہ ہی انھیں فیس میں سہولت میسر ہوگی، نہ ہی محفوظ زمرہ کو 5فی صد مارکس میں سہولت ہوگی اورنہ ہی معذور اسٹوڈنٹس کو اضافی وقت دیا جا ئے گا ۔

٭پیپر پیٹرن

پیپر اوّل تمام 32 مضامین کے اُمیدواروں کے لیے یکساں رہے گا جو کہ جنرل اسٹڈیز پر ہوگا اور پیپر دوّم اُمیدوار کے مضمون کے مطابق ہوگا۔ پیپر اوّل سو مارکس کا ہوگا جس میں پچاس سوالات لازمی ہوں گے اور پیپر دوّم میں سَو سوالات ہوں گے جس کی مارکس دو سو ہوگی یعنی مجموعی مارکس تین سو ہوگی۔ پہلا پیپر صبح دس بجے سے گیارہ بجے تک اور دوسرا پیپر ساڑھے گیارہ بجے سے دیڑھ بجے تک ہوگا یعنی پہلا پیپر ایک گھنٹے کا اور دوسرا دو گھنٹے کا ہوگا۔ تمام سوالات معروضی (آبجیک ٹیو) ہوں گے اور ہر پیپر کے چار سیٹ ہوں گے ۔

٭کامیابی کے لیے ضروری مارکس

ماضی میں ہر پیپر کے لیے جداگانہ کوالیفائنگ طریقہ تھا مگر اب ایگریگیٹ سسٹم ہے یعنی اوپن زمرہ کے لیے 40 فی صد اور ریزور کے لیے 35 فی صد نمبرات حاصل کرنا ہوگا اور شرکائے امتحان کی تعداد میں سے سر فہرست 6 فیصد اسٹوڈنٹس کو کامیاب قرار دیا جائے گا یعنی کامیاب طلبہ کی فہرست میں شامل ہونے کے لیے 40% مارکس ضروری ہے مگر کامیاب ہونے کے لیے کٹ آف لسٹ میں شامل ہونا لازمی ہے۔ باالفاظ دیگر صرف طلبہ و طالبات کامیاب قرار دیئے جائیں گے جن کا فی صد زیادہ ہوگا اور 6% کی لسٹ میں جگہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ باقی سب کو آئندہ امتحان میں پھر شریک ہونا ہوگا اگرچہ انہوں نے 40 فی صد سے زائد نمبرات حاصل کیے ہوں یعنی مکمل اہمیت میرٹ کو حاصل ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button
error: Content is protected !!