نوری اکیڈمی کے کریش کورس سے یو جی سی نیٹ امتحان میں 21 اسٹوڈنٹس کامیاب
UGC NET Crash Course Result by Noori Academy
عطاء الرحمٰن نوری کی سربراہی میں یو جی سی نیٹ امتحان میں 21 اُمیدوار کامیاب
آٹھ اُمیدواروں نے جے آر ایف اور تیرہ اسٹوڈنٹس نے نیٹ امتحان میں کامیابی حاصل کی ،تین غیر مسلم اُمیدوار وں نے بھی کیا اُردو مضمون سے نیٹ امتحان پاس، فروغِ اُردو کے لیے نوری اکیڈمی کے عزائم مستحکم ، اُمید افزا نتائج ظاہر
7 نومبر 2022ء (نامہ نگار): شہر کے مشہور و معروف اسکالر عطاء الرحمٰن نوری (ڈائریکٹر نوری اکیڈمی) نے ایک مرتبہ پھر تاریخ رقم کرتے ہوئے شہر مالیگاؤں کا نام روشن کیا ہے۔ آپ نے سال 2016ء میں نوری اکیڈمی کی بنیاد ڈالی تھی۔ یہ اکیڈمی ملک ہندوستان میں سالوں سے یو جی سی نیٹ، ریاستی سیٹ، پی ایچ ڈی انٹرنس ٹیسٹ اور یوپی ایس سی اُردو آپشنل جیسے مشکل ترین امتحانات کی تیاری کروا رہی ہے۔ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے زیر انصرام دسمبر 2021ء اور جون 2022ء کا امتحان مشترکہ طور پر جولائی، ستمبر اور اکتوبر میں لیا گیا جس کے نتائج کا اعلان 5 نومبر 2022ء کی شام کیا گیا۔ اسسٹنٹ پروفیسر اور ریسرچ کے لیے یہ امتحان لازمی ہے۔ ہرسال نوری اکیڈمی کے پلیٹ فارم سے نیٹ امتحان کی تیاری کرنے والے اسٹوڈنٹس اپنی کامیابی درج کرواتے ہیں مگر اس مرتبہ نوری اکیڈمی نے ایک اہم ریکارڈ درج کیا ہے۔ بحمدہِ تعالیٰ! اس مرتبہ کے امتحان میں نوری اکیڈمی کے 21 اُمیدواروں نے نیٹ امتحان میں کامیابی درج کروائی ہے۔ کسی بھی ایک پلیٹ فارم سے بیک وقت اکیس طلباوطالبات کا اُردو مضمون سے NET امتحان کامیاب کرنے کی یہ ایک منفرد تاریخ رقم ہوئی ہے۔ ان اکیس اسٹوڈنٹس میں آٹھ اُمیدواروں نے نیٹ امتحان جے آر ایف کے ساتھ کامیاب کیا ہے یعنی اُنھیں ریسرچ کرنے کے لیے یو جی سی کی جانب سے فی ممبر کم و بیش25 لاکھ روپے فیلو شپ دی جائے گی۔قابل ذکر خبر یہ ہے کہ نوری اکیڈمی کے اس نتیجے میں تین غیر مسلم افراد بھی شامل ہیں جنھوں نے اُردو مضمون سے اس امتحان کو کامیاب کیا ہے یعنی کہ صرف مسلم افراد ہی نہیں بلکہ برادرانِ وطن بھی نوری اکیڈمی سے استفادہ کر کے اپنی کامیابی ثبت کر رہے ہیں۔
واضح ہو کہ نوری اکیڈمی کے ڈائریکٹر عطاء الرحمن نوری نے اپنے فرسٹ اٹیمپ میں مہاراشٹر سیٹ امتحان کامیاب کیا تھا، اس کے ساتھ یو جی سی نیٹ جے آر ایف اور چار یونیورسٹیوں کے پی ایچ ڈی انٹرنس ٹیسٹ کو بھی کامیاب کیا تھا، فی الوقت آپ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی میں ریسرچ کر تے ہوئے جے اے ٹی آرٹس سائنس اینڈ کامرس کالج (مالیگاؤں) کے شعبۂ اُردو میں تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ معروضی امتحانات میں اپنی کامیابی کے بعد ہی سے موصوف اپنی تدریسی صلاحیتوں سے دیگر اسٹوڈنٹس کی رہنمائی کے لیے کمر بستہ ہیں۔ آپ نے مئی 2022ء میں نوری اکیڈمی کے آن لائن پلیٹ فارم پر انتہائی معمولی فیس پر ’’کریش کورس‘‘ جاری کیا تھا جس کے بہت عمدہ نتائج ظاہر ہوئے ہیں۔
فیضان احمد کیفی، تقی جعفر، روحیہ ایوب، عظمیٰ یزدانی، محمد شاہ رضا، رشیدہ خاتون، عامر خان اور شہیلہ کلیم نے یو جی سی نیٹ امتحان جے آر ایف کے ساتھ کامیاب کیا ہے جب کہ فیروز احمد، صائمہ بشیر، شوکت خان، رفیع الدین شاہ، محمد حماد، محمد ارشد، محمد شعیب، بنت حوا، انجیت کمار ، امن کمار اور مسٹر کمار نے یو جی سی نیٹ امتحان میں نمایاں کامیابی درج کی ہے۔ ان تمام افراد کے نام، کیٹیگری، مارکس، ریاست اور دیگر تفصیلات نوری اکیڈمی کی آفیشیل ویب سائٹ پر فراہم کی گئی ہے۔ اس کریش کورس میں عطاء الرحمن نوری، ڈاکٹر غزالہ فاطمہ، ڈاکٹر امتیاز علیمی، ڈاکٹر عبدالرحمٰن صاحبان نے پیپر دوم (اُردو) اور شاہد نواز خان سر نے پیپر اوّل کی تدریس کے فرائض انجام دیے تھے۔ مذکورہ تمام افراد نیٹ کامیاب کرنے والے تمام اسٹوڈنٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
یو جی سی نیٹ دسمبر 2022ء، جون 2023ء اور ریاستی سیٹ امتحان کے نئے بیچ کا آغاز کیا جا چکا ہے۔ اسٹوڈنٹس نوری اکیڈمی کی ویب سائٹ پر جا کر ایڈمیشن فارم بھر سکتے ہیں۔ کورس کی میعاد، فیس اور لیکچرز کے اوقات معلوم کرنے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔
یوجی سی نیٹ /ریاستی سیٹ گائیڈنس کلاسیس