UGC NETUGC NET QUESTION PAPERSUGC NET URDU

یو جی سی نیٹ دسمبر 2023ء کا سوالیہ پرچہ مع جوابات

UGC NET EXAM URDU 12 DEC 2023 Question Paper

یو جی سی نیٹ دسمبر 2023ء کا سوالیہ پرچہ مع جوابات

 

مرتب: عطاءالرحمٰن نوری (ریسرچ اسکالر، ڈائریکٹر نوری اکیڈمی)

 

            یو جی سی نیٹ دسمبر 2023ء اُردو امتحان 12 دسمبر 2023ء کو صبح کی شفٹ میں نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے ذریعے ملک بھر میں منعقد کیا گیا۔گزشتہ چند سالوں یہ امتحان کمپیوٹر  بیسڈ ہوتا ہے اس لیے سوالیہ پرچہ ہارڈ کاپی میں میسر نہیں آتا ہے۔ البتہ چند دنوں کے بعد سوالیہ پرچہ طالب علم کے ذریعے دیے گئے جوابات کی نشاندہی کے ساتھ اسٹوڈنٹ کی انفرادی لاگ اِن آئی ڈی پر اپلوڈ کر دیا جاتا ہے جسے اُمیدوار ڈاؤ نلوڈ اور پرنٹ کر سکتاہے۔

            سوالنامہ اور ایجنسی کے ذریعے سے جوابی کلیدیں ملنے کے بعدنوری اکیڈمی ویب سائٹ اور نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل پر مکمل تجزیہ پیش کیا جائےگا۔ سرِدست اُردو مضمون کا امتحان دینے والے اسٹوڈنٹس سے چیدہ چیدہ سوالات کو یکجا کر کےیہ سوالنامہ اِس اُمید پر ترتیب دیا گیا ہے کہ اُردو مضمون کے امتحان میں شریک اسٹوڈنٹس کو فائدہ ہوگا اور نئے اسٹوڈنٹس کو تیاری میں مدد بھی ملے گی۔ ان شاء اللہ ۔

 

نوری اکیڈمی کے ذریعے نیٹ / سیٹ گائیڈنس کلاسیس کے فوائد

 

            یو جی سی نیٹ امتحان اُردو مضمون کی تیاری کے لیے نوری اکیڈمی کے ذریعے 10 جولائی سے 11 دسمبر 2023ء تک نوری اکیڈمی اپلیکیشن پر روزآنہ تین تا چار گھنٹوں پر مشتمل آن لائن لیکچرز ہوتے رہیں، جمعہ اور اتوار کو یونٹس ٹیسٹ/ یونٹ وائز ماک ٹیسٹ  کا سلسلہ بھی دراز رہا، آخر میں گزشتہ پانچ سالوں کے سوالیہ پرچوں اور ماڈل سوالیہ پرچوں کی مشق بھی کروائی گئی۔ 4 دسمبر تا 11 دسمبر تک نوری اکیڈمی اپلیکشن پر ہر خاص و عام کے لیے بغیر کسی فیس کے گزشتہ پانچ سالوں کے پرچوں کو سافٹ ویئر کی مدد سے پریکٹس کروائی گئی جس سے سیکڑوں اسٹوڈنٹس نے استفادہ کیا۔ الحمدللہ۔

بارہ دسمبر 2023ء کو رات سوا آٹھ بجے سے دس بجے تک نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل پر اسٹوڈنٹس سے لائیو ڈسکشن ہوا جس میں کورس کا فیڈ بیک، سوالات کا انداز ، نستعلیق فونٹ، تجاویز، مشورے اور کٹ آف جیسے اہم مسائل پر گفتگو ہوئی۔ اس سیشن میں بارہ سو اسٹوڈنٹس لائیو تھے ۔ الحمدللہ۔ کورس میں شامل اسٹوڈنٹس نے بتایا کہ امتحان میں اکثر سوالات کنسیپٹ بیسڈ پوچھے گئے تھے ،جن کی تیاری نوری اکیڈمی کے ذریعے کروائی گئی ہے۔ واضح ہو کہ نوری اکیڈمی کے اس کورس نے اسٹوڈنٹس میں نصاب کی بنیادی معلومات، کنسیپٹ، سوالات کے طریقۂ کار، اسمارٹ اسٹڈی کا ہنر اور فکروخیال کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیاہے۔ آج کے امتحان کے بعد درجنوں اسٹوڈنٹس نے نوری اکیڈمی کی سرگرمیوں اور کارکردگیوں کی سراہنا کی اور فیکلٹی ممبران کے متعلق تعریفی کلمات ادا کیے۔ ہم سب بارگاہ صمدیت میں دعا گو ہے کہ اللہ پاک ان اسٹوڈنٹس کی محنت کا بہترین ثمرہ عطا فرمائے۔ آمین

 

 

یو جی سی نیٹ اُردو مضمون کے سوالات و جوابات

 

ذیل میں دو زمرے درست ہیں، نشاندہی کیجیے۔

اردو برج بھاشا سے نکلی۔ محمد حسین آزاد

اردو دکن میں پیدا ہوئی ہے۔ نصیرالدین ہاشمی

اردو نواح دہلی کی بولیوں سے نکلی ہے ۔ محمود شیرانی

اردو کا ہیولیٰ وادی سندھ میں تیار ہوا۔ محی الدین قادری زور

 

 

 

اردو کا سب سے قدیم نام کیا تھا؟

ہندوی

 

زمانی ترتیب کیا ہے۔

افلاطون ۔ ارسطو۔ میتھیو آرنالڈ۔ ٹی ایس ایلیٹ

ارسطو ۔ افلاطون ۔ میتھیو آرنالڈ ۔ ٹی ایس ایلیٹ

 میتھیو آرنالڈ ۔ افلاطون۔ ٹی ایس ایلیٹ۔ ارسطو

ٹی ایس ایلیٹ۔ افلاطون ۔ میتھیو آرنالڈ۔ ارسطو

 

 

 

 

 

کون سا مغربی نقاد سقراط کا شاگرد اور ارسطو کا استاد تھا ؟

افلاطون

  

ٹی ایس ایلیٹ کی پیدائش ووفات کب ہوئی ؟

1888 – 1965

(ارسطو سے ٹی ایس ایلیٹ تک ، از جمیل جالبی)

 

دھون کا نظریہ کس نے پیش کیا تھا ؟

آنندوردھن

 

 

 

ابن قتیبہ نے شاعری کو کتنے حصوں میں تقسیم کیا ہے ؟

چار

 

 

المعجم فی مائیر اشعار العجم کس کی تصنیف ہے ؟

شمس الدین میں بن قیس رازی

 

 

حدائق السحر فی دقائق الشعر کس کی تصنیف ہے ؟

رشید الدین وطواط

 

 

 

قرۃ العین حیدر کے ناولوں کی صحیح زمانی ترتیب کیا ہوگی ؟

میرے بھی صنم خانے 1949

آگ کا دریا 1959

آخر شب کے ہم سفر 1979

چاندنی بیگم 1990

 

 

 

اپ بھرنش کے کیا معنی ہے ؟

بگڑی ہوئی زبان

 

  

سر سید نے سائنٹفک سوسائٹی کہاں قائم کی تھی ؟

دہلی

بنارس

غازی پور

علی گڑھ

 

 

ذیل میں سے کون سی تصنیف رشید احمد صدیقی کی نہیں ہے ؟

مجالس رنگین

 

شبلیؔ کے نزدیک شاعری کن دو چیزوں کا نام ہے؟

تخیل اور محاکات

 

 پانچ مصرعوں والی نظم کو کیا کہتے ہیں؟

مخمس

 

افسانہ ’’پیاسی چڑیا‘‘ کس افسانوں کا مجموعہ ہے؟

باب لوگ

 

مندرجہ ذیل اشعال کے دو زمرے صحیح ہیں اور دو غلط۔

 

سلگنا اور شئے ہے جل کے مر جانے سے کیا ہوگا

جو ہم سے ہو رہا ہے کام، پروانے سے کیا ہوگا

 

 جدا دیوانہ پن اب ایسے دیوانے سے کیا ہوگا۔از: کلیم عاجزؔ

 

 

دل ہے تو دھڑکنے کا بہانہ کوئی ڈھونڈے

پتھر کی طرح بے حس و بے جان سا کیوں ہے

 سینے میں جلن آنکھوں میں طوفان سا کیوں ہے ۔ از: شہریار 

 

ذیل میں مجموعوں کے دو زمرے صحیح ہیں:

نغمۂ الہام : شادکا دیوان

روح ادب : جوش کا شعری مجموعہ

https://nooriacademy.com/shad-azimabadi/

 

 

جس نظم میں کسی دور کے مصائب یا کسی شہر پر نازل ہونے والی آفات کا کیا ذکر ہوتا ہے، اسے کیا کہتے ہیں؟

شہر آشوب

 

حلقہ ارباب ذوق کا پہلا نام کیا ہے؟

بزم داستان گویاں

 

نوشابہ اور فریدون

ڈرامہ ضحاک کے کردار

 

کس ناول میں سب سے پہلے شعور کی رو کی تکنیک کا استعمال کیا گیا تھا؟

لندن کی ایک رات

 

مندرجہ ذیل اشعار کے دو زمرے صحیح ہیں اور دو غلط۔

سورج نے دیا اپنی شعاعوں کو یہ پیغام

دنیا ہے عجب چیز کبھی صبح کبھی شام

[شعاع امید، از: ڈاکٹر اقبال]

 

پھر میرے تجلی کدہ دل میں سما جائو

چھوڑو چمنستان و بیابان و درو بام

[شعاع امید، از: ڈاکٹر اقبال]

 

مندرجہ ذیل تصانیف اور مصنفین کے صحیح زمروں کا میلان کیجیے ؟

آل احمد سرور تنقیدے اشارے
احتشام حسین تنقیدے جائزے
مجنوں گورکھپوری تنقیدے حاشیے
نیاز فتح پوری انتقادیات

                         

نقاد کو نہ تو کلاسیکوں کے بندھے ٹکے اصولوں کی لکیر کا فقیر ہونا چاہیے اور نہ رومانیوں کی طرح سارے اصولوں سے بالا تر ہونا چاہیے۔

ٹی ایس ایلیٹ

 

اُردو اخبار کواور کس نام سے نکالا گیا ؟

اخبار الظفر

 

بے سبب زلزلہ عالم میں نہیں آتا ہے

کوئی بے تاب تہہ خاک تڑپتا ہوگا

اس شعر میں کون سی صنعت استعمال کی گئی ہے ؟

[امیر مینائی]

حسن تعلیل

 

 

 

وفات کے اعتبار سے صحیح زمانی ترتیب کی نشاندہی کیجیے ؟

میرتقی میر 1810ء
مومن خان مومن 1852ء
مرزا غالب 1869ء
میر انیس 1874ء

 

 

ذیل میں دو بیانات دیے گئے ہیں انھیں غور سے پڑھیے اور صحیح جواب کی نشاندہی کیجیے۔

بیان اول : نصرتی کا اصل نام حشمت اللہ تھا۔ (محمد نصرت)

بیان دوم : نصرتی عادل شاہی دور کے ملک الشعرا تھے۔

بیان اول غلط اور بیان دوم درست ہے۔

https://nooriacademy.com/nusrati-ki-masnavi-gulshan-e-ishq/

 

رسالہ معاصر کہاں سے نکلتا تھا ؟

پٹنہ(قاضی عبدالودود)

 

مثنوی در شہر سورت کس کی تصنیف ہے؟

ولی

https://nooriacademy.com/wali-deccani/

 

 

قصہ مہر افروز دلبر کس کی تصنیف ہے ؟

مصنف :عیسوی خان بہادر

مرتب :مسعود حسین خاں

ناشر :انجمن ترقی اردو (ہند)، دہلی

 

اردوکی کس داستان میں نقش سلیمانی اور لوح طلسم کا ذکر ہوا ہے؟

فسانۂ عجائب

 

وجہ تسمیہ 

طوطے کا انسانوں کی طرح گفتگو کرنا، انسانوں کو مختلف جون بدلنا، نقش سلیمانی اور لوح طلسم کے ذریعے بڑے بڑے معرکے سر انجام دینا، جادوگروں اور دیوؤں کا حیرت انگیز کام کرنا وغیرہ وغیرہ۔ یہ ایسی باتیں جو انسان کی عقل تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں۔ کہانی کی ان طلسماتی کڑیوں اور حیرت زاد اجزا کی وجہ سے ہی سرور نے داستان کا نام ’’فسانہ عجائب‘‘ رکھا ہے۔

 

شاہ نصیر  کے بارے میں یہ کس نے کہا کہ محاورہ دہلی کا اور زبان لکھنؤ کی ہے ؟

 

رامیشوری اور ونود کس افسانے کا کردار ہے؟

افسانہ ’’ قاتل کی ماں ‘‘ منشی پریم چند کا افسانوی مجموعہ ’’ واردات ‘‘ میں شامل تیرہواں افسانہ ہے۔ رامیشوری اس افسانے کا مرکزی کردار ہے۔ اس کے بیٹے کا نام ونود ہے۔

  

اردو کا قدیم شاعر چندر بھان برہمن کس بادشاہ کا منشی تھا؟

شاہجہاں/ دارا شکوہ

            چندر بھان برہمن اپنے افکار کے اعتبار سے وحدت ادیان کے مکتب فکر سے تعلق رکھتا تھا۔ اس کی نظر میں کعبہ و بت خانہ، مسجد و مندر اور مسلمان و ہندو میں کوئی مذہبی فرق نہیں تھا۔ ہندو ہونے کے باوجود مسلمان اساتذہ سے عربی و فارسی اور دینی تعلیم حاصل کرتا رہا۔ شاہ جہانی عہد میں معزز عہدوں پر فائز رہا۔اگر دیوان دارا شکوہ اور دیوان چندر بھان برہمن کا تقابلی مطالعہ کیا جائے تو متصوفانہ افکار میں بہت مماثلت ملے گی۔ اسی جذباتی ہم آہنگی کی بنیاد پر دارا شکوہ نے اس کی خدمات شاہ جہاں سے مانگ لی تھیں۔ جب دارا شکوہ قندھار کی مہم پر روانہ ہوا تو چندر بھان برہمن اس کے مصاحب کی حیثیت سے اس کے ہمراہ تھا اور جب دارا شکوہ اس مہم سے ناکام واپس آیا تو لاہور میں بابا لال داس بیراگی اور دارا شکوہ کی ملاقات میں بھی ترجمان کی حیثیت سے یہی شامل تھا۔ اس ملاقات کے دوران گفتگو کو محفوظ کرنے اور پھر اس کا فارسی میں ترجمہ کرنے کا کام بھی اسی نے ہی کیا تھا۔

 

 

فسانۂ آزاد کا ہندی میں مختصر ترجمہ کس نے کیا تھا ؟

پریم چند

سجاد حسین

چند مہر

للو لال

 

 وہ کون سی مثنوی ہے جس کے اول اور آخر کے صفات نہیں ہے بلکہ وہ اپنے کردار سے پہچانی جاتی ہے؟

مثنوی کدم راؤ پدم راؤ

 

 

مرزا غالب اور ہند مغل جمالیات

شکیل الرحمن

 

 

تذکرہ شعرائے اردو : میر حسن

تذکرہ ہندی : مصحفی

گلشن بے خار : شیفتہ

چمنستان شعرا: لچھمی نرائن

 

 

دوزخی : عصمت چغتائی (اپنے بھائی کا خاکہ)

 

مسافران لندن: سرسید احمد خان

 

دریائے عشق : بحرالمحبت ۔ آپس میں مشابہت

 

تیری محفل سے اٹھاتا غیر مجھ کو کیا مجال

دیکھا تھا میں بھی کہ تونے اشارہ کر دیا

حسرت موہانی 

 

قرۃ العین حیدر : نظارہ درمیاں ہے ۔ (افسانہ)

 

درست جوڑ کی نشاندہی کیجیے
مسبع: آٹھ مصرعے
متسع: نو مصرعے
معشر: دس مصرعے

 

قطب مشتری 1609

سب رس 1635

 

یگانہ : آیات وجدانی (شعری مجموعہ)

https://nooriacademy.com/yagana-changezi/

 

زمانی ترتیب :

داستان بے نظیر۔ آدمی نامہ ۔لالۂ صحرائی۔ ایک لڑکا۔

 

ترتیب وفات: فرحت اللہ بیگ ۔ ابوالکلام آزاد۔ رشید احمد صدیقی۔ کنہیالال کپور

 

دلی کا ایک یادگار مشاعرہ ۔ ایک وصیت کی تکمیل میں (وحید الدین سلیم کا خاکہ)

 

نجم الدین : آبرو

ظہورالدین : حاتم

شرف الدین : مضمون

 

تریاق مسموم : حالی

اسباب بغاوت ہند : سر سید

تاریخ ہندوستان : ذکاء اللہ

قمر رئیس:

 

 جھمکا اور بازاری سامان کے بارے میں کس میں بتایا گیا ہے ؟

 آگرہ بازار 

 مثنوی بکٹ کہانی کے بارہویں مہینے کا نام ۔۔۔۔۔۔۔ اساڑھ 

دو بیان دیے گئے ہیں ، درست بیان کی نشاندہی کیجیے۔
بیان: غالب کو فارسی نظم و نثر پر مہارت حاصل تھی۔
بیان: غالب کو اپنے فارسی کلام پر ناز تھا۔

کس تنقیدی دبستان میں والٹر پیٹر کا نام اہم ہے ؟
جمالیاتی
تاثراتی
مارکسی
نفسیاتی

جیلانی بانو کا افسانہ 

جنت کی تلاش 

 

رس کا نظریہ کس نے پیش کیا ہے ؟
بھرت منی

غالب کا دیوان کس نے مرتب کیا ؟

کس نے موازنۂ انیس و دبیر لکھ کر انیس کو دبیر پر فوقیت دی ؟
مولانا شبلی نعمانی

شعرا کی زمانی ترتیب ۔
فراق، مجروح، کلیم ، عرفان ۔

 

سیر تیسرے درویش کی ۔

 

مندرجہ بالا اقتباس کس درویش کا ہے ؟

تیسرے درویش کا

 

مندرجہ بالا اقتباس میں ولی نعمت سے کیا مراد ہے ؟

والد

 

گنجفہ کے کیا معنی ہیں؟

تاش کا کھیل

 

مندرجہ بالا اقتباس میں زربفت کے کیا معنی ہیں؟

سنہرا کپڑا

سرخاب سے کیا مراد ہے ؟ 

گل بکاؤلی سے سوال

برادران منکوب سے کیا مراد ہے ؟

یوسف سے یعقوب کا کیا رشتہ ہوگا؟

 

 

 

نوٹ: نوری اکیڈمی کے ڈائریکٹر عطاءالرحمن نوری نے اپنی تیاری کے دوران جو نوٹس بنائی تھی اس نوٹس کو موصوف نے ’’معروضی ادب پارے‘‘ کے نام سے کتابی شکل میں شائع کر دیا ہے۔ معروضی ادب پارے کا اینڈرائیڈ اپلی کیشن بھی لانچ کر دیا گیا ہے۔ اوپر آپ نے جا بجا معروضی ادب پارے کے اسکرین شاٹس دیکھے ہیں، اس کتاب سے فائدہ حاصل کرنے کے لیے اپنے پلے اسٹور سے آج ہی اس کتاب کے اپلی کیشنز کو انسٹال کریں۔

درج ذیل صفحہ پر کلک کریں یہاں ہماری تمام کتب کی لنکس موجود ہیں

اینڈراؤڈ اپلیکیشنز

Maroozi Adab Pare: URDU GUIDE

ذیل میں چند سالوں کی آفیشیل کٹ آف لسٹ پیش کی جا رہی ہے۔

یو جی سی نیٹ جون 2020ء کا کٹ آف:

یو جی سی نیٹ جون 2020ء امتحان اُردو مضمون کا کٹ آف ذیل میں پیش کیا جا رہا ہے۔

یو جی سی نیٹ دسمبر 2020ء اور جون 2021ء کا کٹ آف :

یو جی سی نیٹ دسمبر 2020ء اور جون 2021ء امتحان مشترکہ طور پر لیا گیا تھا۔ اس سال اُردو مضمون کا کٹ آف ذیل میں پیش کیا جا رہا ہے۔

یو جی سی نیٹ دسمبر 2021ء اور جون 2022ء کا کٹ آف :

یو جی سی نیٹ دسمبر 2021ء اور جون 2022ء کا امتحان مشترکہ طور پر لیا گیا تھا۔ اس سال اُردو مضمون کا کٹ آف یہ تھا۔

نوٹ: بروقت رہنمائی کے لیے نوری اکیڈمی ویب سائٹ پر وزٹ کریں اور نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں۔

 

شہر مالیگاؤں کا معروف ادارہ ’’نوری اکیڈمی‘‘ گزشتہ کئی سالوں سے ملکی اور ریاستی سطح پر منعقد ہونے والے اُردو معروضی امتحانات کی تیاری کروا رہا ہے۔ عطاء الرحمن نوری اور ان کے ادارے سے وابستہ فیکلٹی ممبرس کی کاوشوں سے درجنوں افراد ملکی و ریاستی سطح کے اعلیٰ امتحانات میں اپنی کامیابی درج کروا چکے ہیں ۔نوری اکیڈمی کے پلیٹ فارم سے یو جی سی نیٹ ، مہاراشٹر سیٹ، تلنگانہ ریاستی سیٹ، راجستھان سیٹ، جموں کشمیر سیٹ ، یونیورسٹی پی ایچ ڈی انٹرنس ٹیسٹ وغیرہ جیسے مشکل ترین امتحانات میں طلبہ و طالبات نے کامیابی حاصل کی ہے، مذکورہ نتائج کی تفصیلات نوری اکیڈمی کی آفیشیل ویب سائٹ اور یوٹیوب چینل پر موجود ہے۔ فروغ اُردو اور اسٹوڈنٹس کے لیے گوناگوں سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے ہندوستان کے ایک اہم ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ ’’ کلاس پلس ‘‘نے نوری اکیڈمی کو ’’ایمرجنگ ایجوکیٹر ایوارڈ‘‘ پیش کیا ہے۔ اس کامیابی پر ادارہ کے ڈائریکٹر عطاء الرحمٰن نوری نے کہا کہ ’’ہم یہ ایوارڈ اُن اسٹوڈنٹس کی نذر کرتے ہیں جنھوں نے نوری اکیڈمی سے رہبری حاصل کرتے ہوئے اپنی انتھک محنت سے مختلف امتحانات کو کامیاب کیا ہے، مستقبل میں بھی رہبری و رہنمائی کا یہ سلسلہ دراز رہے گا اور نت نئے ٹولز اور اپلیکیشنز کے ذریعے فروغ اُردو کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی‘‘۔
اس ایوارڈ لیٹر پر کلاس پلس کے سی ای او مُکل رستوگی اور انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سوربھ گنگولی سر کے دستخط موجود ہیں۔اسی کے ساتھ سوربھ گنگولی سر نے اپنی ویڈیو میں اسٹوڈنٹس کو نوری اکیڈمی کے موبائیل اپلیکیشن کو ڈاؤنلوڈ کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔اس ایوارڈ پر مخلصین ، محبین، متوسلین اور خویش و اقارب نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔ بارگاہ صمدیت میں دعا ہے کہ نوری اکیڈمی کو ترقی عطا فرمائے۔ آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Translate »
error: Content is protected !!