ArticlesAtaurrahman Noori ArticlesNews/Announcement/Public NoticeNEWS/REPORTS/PROGRAMMESUGC NETUGC NET URDU

UGC NET Expected Cut Off 2022

یو جی سی نیٹ دسمبر 2021ء اور جون 2022ء کا متوقع کٹ آف

یو جی سی نیٹ دسمبر 2021ء اور جون 2022ء کا متوقع کٹ آف

نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے زیر انصرام منعقد ہونے والا اسسٹنٹ پروفیسر اور پی ایچ ڈی کی اہلیت کے لیے لازمی امتحان ’’ یو جی سی نیٹ ‘‘ کا مرحلہ جاری ہے۔ دسمبر 2020ء اور جون 2021ء ،کی طرح دسمبر 2021ء اور جون 2022ء کا امتحان مشترکہ طور پر لیا جا رہا ہے۔ تا دمِ تحریر امتحان کا تیسرا مرحلہ جاری ہے جس کا اختتام 14 اکتوبر 2022ء کو ہوگا۔ پہلے مرحلے کا آغاز جولائی 2022ء میں ہوا تھا جس میں چنندہ مضامین کے امتحانات کا انعقاد ہوا تھا۔ امتحان کے دوسرے مرحلے کا آغاز ستمبر میں ہوا اور تیسرا مرحلہ 14 اکتوبر کو ختم ہوگا۔

امتحان کیسا تھا ؟

دسمبر 2021ء اور جون 2022ءکا امتحان جولائی سے جاری ہے اور نصف اکتوبر تک جاری رہے گا۔ غالباً نیٹ امتحان کی تاریخ میں اب تک سب سے زیادہ دنوں (چار مہینوں)تک چلنے والا یہ امتحان ہے۔ اس مرتبہ 23 ستمبر 2022ء کو اُردو مضمون کا امتحان منعقد ہوا۔ اس مرتبہ اُردو زبان و ادب کا پیپر انتہائی آسان تھا جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ کٹ آف زیادہ جانے کا امکان ہے۔ 1 سے 70 سوالات کے جوابات تقریباً سبھی باذوق اور محنتی اسٹوڈنٹس نے دیے ہیں یعنی کہ کامیابی کا معیار تیس سوالوں پر ہوگا۔ جن اسٹوڈنٹس نے باقی کے تیس سوالوں کو درست حل کیا ہوگا ان کی کامیابی یقینی ہے۔ مگر اس مرتبہ جنرل پیپر فرسٹ خاصا مشکل تھا اس لیے مجموعی مارکس (Aggregate)کا معیار گھٹ جائے گا۔ باوجود اس کہ گذشتہ دو سالوں سے زیادہ اس مرتبہ کا کٹ آف جاسکتا ہے۔
حتمی کٹ آف اور رزلٹ دیکھنے کے لیے آفیشیل ویب سائٹ پر وزٹ کریں۔

https://www.nta.ac.in/
https://ugcnet.nta.nic.in/

یو جی سی نیٹ جون 2020ء کا سبجیکٹ وائز کٹ آف:

یو جی سی نیٹ جون 2020ء کا سبجیکٹ وائز مکمل کٹ آف دیکھنے کے لیے پی ڈی ایف فائل کو ڈائونلوڈ کریں ۔ ذیل میں اُردو مضمون کا کٹ آف پیش کیا جا رہا ہے۔

یو جی سی نیٹ دسمبر 2020ء اور جون 2021ء کا سبجیکٹ وائز کٹ آف :

یو جی سی نیٹ دسمبر 2020ء اور جون 2021ء کا سبجیکٹ وائز مکمل کٹ آف دیکھنے کے لیے پی ڈی ایف فائل کو ڈائونلوڈ کریں ۔ ذیل میں اُردو مضمون کا کٹ آف پیش کیا جا رہا ہے۔

یو جی سی نیٹ دسمبر 2021ء اور جون 2022ءکا سبجیکٹ وائز کٹ آف :

مذکورہ حقائق و دلائل کی روشنی میں قیاس کے مطابق اس مرتبہ اُردو مضمون کا کٹ آف جدول:

 

Category

NET

JRF

Open

68-70% 72-75%

OBC

63-65% 66-68%
SC/ST 55-58%

58-60%

PWD 54-57%

57-59%

انسر کیز (Answer keys) کب تک آ سکتی ہے

اس امتحان کا اختتام 14 اکتوبر کو ہوگا ۔ ظاہر ہے اس کے چند دنوں بعد ہی انسر کیز آئے گی۔

دسمبر 2022ء کا فارم کب تک آ سکتا ہے ؟

یو جی سی نیٹ دسمبر 2022ء کا فارم نومبر میں آنے کا امکان ہے۔ گمان غالب یہ ہے کہ اس مرتبہ بھی دسمبر 2022ء اور جون 2023ء کا امتحان مشترکہ طور پر لیا جائے گا۔

نوٹ: بروقت رہنمائی کے لیے نوری اکیڈمی ویب سائٹ پر وزٹ کریں اور نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Translate »
error: Content is protected !!