اردو کی ابتدا کے بارے میں مختلف نظر یات
سید سلیمان ندوی (1884-1953)اردو سندھ میں پیدا ہوئی۔
محمد حسین آزاد (1828-1910)اردو برج بھاشا سے نکلی ہے۔
سید محمد قادری زور (1905-1962) اردو کھڑی بولی اور پنجابی کے سر چشمہ سے نکلی ہے۔
محمود شیرانی: اردو پنجاب میں پیدا ہوئی۔
شوکت سبزواری :اردو بالائی دو آبے میں بولی جانے والی زبانوں کی ترقی یافتہ شکل ہے۔
مسعود حسین خاں:زبان دہلی و پیرا منش اردو کا اصل منبع و سر چشمہ ہے اور حضرت دہلی اس کا حقیقی مولد و منشا ۔
گیان چند جین:اردو کی اصل صرف کھڑی بولی اور صرف کھڑی بولی ہے۔
نصیر الدین ہاشمی :اردو دکن میں پیدا ہوئی۔
انشاء اللہ خاں انشا ء:اردو عربی ،فارسی،ترکی اور برج بھاشا پر مشتمل ہے۔
میر امن :اردو مختلف زبانو ں کے میل جول کا نتیجہ ہے۔
امام بخش صہبائی:شاہ جہاں آباد میں فارسی اور ہندی کے خلا ملا سے جو بولی مروج ہوئی اس کا نام اردو ہے۔
مولوی عبدالحق:اہل ملک اور صوفیائے کرام کے میل اور ارتباط سے اردو پیدا ہوئی۔