ArticlesAtaurrahman Noori ArticlesNEWS/REPORTS/PROGRAMMES

عطاءالرحمن نوری کو”اپنی مٹی سونا ہے صحافتی ایوارڈ“ مبارک

عطاءالرحمن نوری کو ”اپنی مٹی سونا ہے صحافتی ایوارڈ“ مبارک

26جنوری تا 30جنوری 2018ءکوریلائبل میدان،درے گاﺅں(مالیگاﺅں)میں ”مالیگاﺅں فیسٹیول“ کا انعقاد عمل میں آیا۔مالیگاﺅں فیسٹیول کے کنوینر آصف شیخ رشید صاحب( ایم ایل اے) اور مالیگاﺅں فیسٹیول کمیٹی نے اس کلچرل پروگرام میں مقامی مصنوعات کی نمائش وفروخت کے ساتھ حمد ونعت،ٹیلنٹ شو، کوئیز کمپیٹیشن، فوڈ فیسٹ، تعلیمی سیمینار، شامِ غزل، ممکری ونقالی،ڈرامہ، آرٹ گیلری، ون منٹ شو، کلچرل پروگرام ،مالیگ ایوارڈ اور اپنی مٹی سونا ہے ایوارڈ فنکشن کا انعقاد کیا جس نے ہر اعتبار سے شہر میں اپنی تاریخ رقم کی۔شہر مالیگاﺅں کے معزز صحافی عطاءالرحمن نوری (M.A.,B.Ed,MH-SET,PET & Journalism)کو ان کی دینی،ادبی اور صحافتی خدمات کے صلے میں مالیگاﺅں فیسٹیول کمیٹی نے ”اپنی مٹی سونا ہے ایوارڈ“سے نوازا۔عطاءالرحمن نوری نے صحافتی کورس میں ریاستی سطح پر اول اور ملکی سطح پر چوتھا مقام حاصل کیا تھاتب سے موصوف تحریر وقلم سے اپنا رشتہ استوار کیے ہوئے ہیں۔موصوف کے اب تک بارہ سو سے زائد مضامین ومقالات ملک وبیرون ملک کے رسائل ،جرائد اور اخبارات میں شائع ہو چکے ہیںاور نو(۹)کتابیں منظر عام پر آچکی ہیںاور عنقریب معروضی امتحانات کے حوالے سے تین ضخیم کتابیں شائع ہونے والی ہیں۔نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل پرموصوف کے تعلیمی لیکچرز بھی اپلوڈ ہوتے ہیں۔صحافتی وتعلیمی خدمات اور ڈیجیٹل نالج کی اشاعت پرعطاءالرحمن نوری کو ”اپنی مٹی سونا ہے ایوارڈ“سے نوازا گیا۔چوں کہ ان دنوں موصوف سفر عمرہ پر تھے اس لیے 7فروری بروز بدھ 2018ءکو محترم شہزاد اختر(میدان صحافت)اور محترم جنید صاحب (جنتا جواب)کے ہاتھوں میدان صحافت کی آفس پر موصوف کو قلم، ایوارڈاورمیڈل سے نوازا گیا۔اس اعزاز پر عطاءالرحمن نوری کو تمام خویش واقارب،دوست واحباب،دینی،تعلیمی،سیاسی،سماجی اور شہر کے سرکردہ افراد مبارکباد پیش کرتے ہیںاور عالی جناب شیخ آصف صاحب کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے اور ان کی ٹیم نے منفرد طرز کا انوکھا اور تاریخی پروگرام کا انعقاد کیا۔

فقط:مولانا سید محمد امین القادری صاحب ،پروفیسر غیاث الدین صاحب (صدر شعبہ اُردواورنگ آباد)،پروفیسر ساجد انصاری (صدر شعبہ اُردومالیگاﺅں)،پروفیسر مجیب شیخ (پرنسپل خاتون بی ایڈ کالج)،ڈاکٹر محمد نسیم قریشی(پرنسپل فارمیسی کالج)،پروفیسر رضوان خان ،اسحاق خضر سر،محمد رضا سر،ڈاکٹر ظفرالدین برکاتی (ریسرچ اسکالر دہلی)،ڈاکٹر طفیل علیمی(ریسرچ اسکالردہلی)،ڈاکٹر محمد حسین مشاہد رضوی، عمران جمیل سر،رضوان ربانی سر،مختار عدیل،خالد انعام سر،ڈاکٹر اشتیاق احمد،مولانا محسن رضا ضیائی،حافظ غفران اشرفی، ڈاکٹر فیض الدین بھیونڈی، سید شبیر سر،نعیم سلیم سر،وسیم سٹی بکڈپو،عامر البرکات و دیگر دوست واحباب۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Translate »
error: Content is protected !!