NEWS/REPORTS/PROGRAMMES

ڈاکٹر اقبال برکی سر کی کتاب کے تقریبِ اجراءمیں مالیگاﺅں کے ممتاز ارباب علم ودانش کا اظہار خیال

شوشل میڈیا کے موجودہ دور میں کتابیں شائع کرنے والے کسی مجاہد سے کم نہیں
ڈاکٹر اقبال برکی سر کی کتاب کے تقریبِ اجراءمیں مالیگاں کے ممتاز ارباب علم ودانش کا اظہار خیال


جولائ 2019ء – آج پوری دنیائے اردو کی نظر مالیگاوں پر ہی ٹکی ہوئی ہے کہ اس شہر میں اردو زبان وادب کی نمائیندگی کرنے کی تمام صلاحیتیں و قابلیتیں موجود ہیں یہاں کے قلمکاران، اردو زبان وادب کی ترقی، ترویج و اشاعت میں سب سے آگے ہیں ان حوصلہ افزاء کلمات کا اظہار نامور ادیب ڈاکٹر الیاس وسیم صدیقی نے، ڈاکٹر اقبال برکی کی کتاب کی تقریب اجراء میں صدارتی خطاب میں کیا
موصوف نے صاحب کتاب اور تمام تجزیہ نگاران کو بھی مبارکباد پیش کی قبل اسکے ڈاکٹر سعید فارانی نے کہا کہ شوشل میڈیا کے موجودہ دور میں کتابیں شائع کرنے والے کسی مجاہد سے کم نہیں کیوںکہ آج کل کے بچے نصابی کتابیں بھی شوشل میڈیا پر ہی پڑھتے ہیں
 بیرون شہر سے تشریف فرما معروف ناظم مشاعرہ، عثمانی ہارون نے کہا کہ ملک میں بیس فیصد علاقے ہی ایسے ہیں جنکے دَم سے اردو زبان و ادب زندہ ہے. اُن میں سب سے نمایاں نام شہرمالیگاوں کا ہے۔ معروف فنکار عبدالرشید آرٹسٹ نے اقبال برکی کے قلم کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ میں برش سے تصاویر بناتا ہوں جبکہ، اقبال برکی قلم سے
پرستار غالب سعید پرویز نے بھی اقبال برکی کی پندرہویں تخلیق پرغالب کے اشعار کے ساتھ مبارکباد پیش کی قبل اسکے مبصرین و تبصرہ نگاران میں ظہیر ابن قدسی نے ظرافت آمیز تبصرہ پیش کیا، سراج احمد دلار نے اقبال برکی کی کہانیوں کا اجمالی جائزہ پیش کیا، عمران جمیل نے کہا کہ برکی سر دور حاضر کے ایسے ممتاز و مقبول ادیب ہیں جو اپنی کہانیوں کے ذریعے بچوں میں اَخلاقی قدروں کو پروان چڑھانے کا کام کرکے ایک طرح سے تبلیغ کا کام انجام دے رہے ہیں. آپ کا تبصرہ مختصرمگرجامع رہا جبکہ، مبین نذیر نے بھی کتاب کے عنوان کے پیش نظر صاحب کتاب کو “بچوں کی کہانیوں کے بادشاہ” کا خطاب دیا۔
 قبل اسکے سرورق کی رونمائی سعید پرویز، جبکہ اجراء رشید آرٹسٹ صاحبان کے دست مبارک سے انجام پزیر ہوا۔ اس موقع پر صدر و اراکین انجمن محبان ادب، صدر و اراکین ادارہ نثری ادب، عزیز اعجاز و طاہر انجم صدیقی کی جانب سے ڈاکٹر اقبال برکی کو نذرانہ خلوص و محبت پیش کیا گیا 
تقریب کا آغاز محمد حسان کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ تحریک صدارت نعیم سلیم نے پیش کی جسکی تائید طاہر انجم صدیقی نے کی مہمانان کا تعارف و رسم گل پیشی عتیق شعبان نے انجام دی استقبالیہ کلمات و غرض وغایت اسحق خضر(صدر، ادارہ نثری ادب) نےادا کیے- خوبصورت اشعار سے مزین نظامت کے فرائض رضوان ربانی، جبکہ رسم شکریہ ڈاکٹر اقبال برکی نے ادا کیے

اس تقریب میں جہاں بیرون شہر بھساول سے ہارون عثمانی، جلگاؤں جاوید انصاری (جلگاؤں ریڈیو) معروف ادب نواز شکیل حسرت نے تقریب کورونق بخشی وہیں شہر عزیز کی ادب نواز نمایاں شخصیات کثیر تعداد میں جلوہ افروز تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Translate »
error: Content is protected !!