ArticlesMaharashtra State Eligibility Test (MH-SET)NotesUGC NET URDU

Radio Feature ریڈیو فیچر

ریڈیو فیچر

فیچر ایک ہلکا پھلکا مضمون ہوتا ہے جس میں کسی ادارے ، شئے یا فرد پر روشنی ڈالتے ہوئے اس کے اہم اور مختلف پہلووں کو نمایاں کیا جاتا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے ذریعے خبریں ہم تک پہنچتی ہیں۔ اس کے باوجود بہت سے حقائق مخفی ہوتے ہیں ، انھیں فیچر میں قلمبند کیا جاتا ہے ۔
خبر میں ’’ میں ‘‘ کی گنجائش نہیں ہوتی ہے ۔ واقعے کو اس کی اصل صورت میں پیش کرنا خبر کی ضرورت ہے البتہ جو چیزیں خبر میں نہیں ہوتی ہیں جیسے : دلچسپی ، انوکھا پن ، خبر کی باریکیاں اور نت نئے کھوج پر مبنی تفصیلات یہ تمام باتیں فیچر میں موجود ہوتی ہیں ۔
بعض خبریں ایسی ہوتی ہیں جن کے پیچھے چھپی ہوئی تفصیلات سے قارئین کو واقف کرانا ضروری ہوتا ہے لیکن خبر میں اس کا موقع نہیں ہوتا ، اس مقصد کے لیے جو مضمون لکھا جاتا ہے ، اسے فیچر کہتے ہیں۔
آکسفورڈ ڈکشنری میں فیچر کی تعریف حسب ذیل ہے ۔
It is a non news article in a newspaper.
ریڈیو فیچر در اصل ریڈیو ٹاک اور ریڈیو ڈرامے کی ملی جلی شکل ہے ۔ اس میں ٹاک کی طرح بیانیہ بھی ہوتا ہے اور ڈرامائی صورت حال بھی ۔ فرق یہ ہے کہ ڈرامے میں افسانہ ہوتا ہے اور اس میں حقیقت ۔ ( نیٹ جون 2019)
بعض ناقدین کا خیال ہے کہ ڈاکومینٹری اور فیچر ایک ہی شئے ہے مگر بعض نے اس امر سے اختلاف کیا ہے کیوں کہ ڈاکومینٹری میں اصل واقعے کو پیش کیا جا تا ہے اور فیچر میں سچائی کے پیچھے کی سچائی کو پیش کیا جاتا ہے ۔

فیچر کی قسمیں :

خبر پر مبنی فیچر
سوانحی فیچر
انٹرویو پر مبنی فیچر
تاریخی مقامات سے متعلق فیچر
انوکھے ، پُر اَسرار اور حیرت انگیز موضوعات پر مبنی فیچر

فیچر کے موضوعات کا ماخذ

خبریں
ذاتی تجربات
ملاقات یا گفتگو
مشاہدات

فیچر نویسی کے سلسلے میں احتیاط

قارئین کی دلچسپی
وقت کی اہمیت
انوکھاپن

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Translate »
error: Content is protected !!