NEWS/REPORTS/PROGRAMMESNRC/CAB/CAA/NPR
Noori Academy Team ki Assam Visit
نوری اکیڈمی کی ٹیم کا عنقریب آسام دورہ
نوری اکیڈمی کی ٹیم کا عنقریب آسام دورہ
نوری اکیڈمی کے زیر اہتمام ملک کے اہم اور سُلگتے ہوئے مسئلے ”این آر سی“ پر عطاءالرحمن نوری کی کتاب ” این آر سی: اندیشے، مسائل اور حل “ کا اجرا 17 نومبر 2019ء کو عمل میں آیا جسے قارئین نے ہاتھوں ہاتھ لیا اور چند دنوں ہی میں کتاب کا اسٹاک ختم ہو گیا۔ اپنے مسائل کے حل کے لیے باذوق قارئین نے اس کتاب کو ہندوستان کی بارہ سے زیادہ ریاستوں میں حاصل کیا ہے۔ اس کتاب کے سیکنڈ ایڈیشن کا اجرا اُردو کتاب میلہ مالیگاﺅں میں عمل میں آ رہا ہے۔ پہلے ایڈیشن پر کئی ارباب علم و فن نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے جسے سیکنڈ ایڈیشن میں شامل کیا گیا ہے۔ آئین ہند اور سٹیزن شپ ایکٹ 1955ء کی تشریح اور وضاحت پر کام شروع ہو چکا ہے، ایک منفرد اور نئے زاویے سے اسٹڈی کا بھی آغاز ہو چکا ہے، گراﺅنڈ سطح کی حقیقت حال سے آگاہی کے لیے کئی آئی اے ایس آفیسر، ریسرچ اسکالر اور ایکٹیوسٹ حضرات کے ساتھ نوری اکیڈمی کے سرگرم افراد جلد ہی آسام کے دورہ پر روانہ ہو رہے ہیں۔ نوری اکیڈمی کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ تھرڈ ایڈیشن میں سپریم کورٹ کے وکلا، کئی ریاستوں کے ہائی کورٹ کے وکلا اور ممتاز بیوروکریٹس کے مفید مشوروں پر عمل کرتے ہوئے تھرڈ ایڈیشن کی تیاری کامرحلہ بھی شروع ہو چکا ہے، جسے جلد ہی شامل کیا جائے گا۔ آپ حضرات دعا فرمائیں کہ اس کتاب سے اُمت کے مسائل کا تصفیہ ہو اور انھیں راحت و سکون میسر آئے۔