نگرانِ تحقیق کی خصوصیات
سندی مقالے میں نگراں کا ہونا ضروری ہے اور نگراں کے اوصاف کا اسکالر کی تحقیق پراثر پڑتا ہے اس لیے نگراں کے اندر بھی وہی اوصاف ہونے چاہیے جو ایک محقق کے اندر ہوتے ہیں اس کے علاوہ نگران میں مزید یہ صفات بھی ہونے چاہیے۔
(۱) نگراں کا مزاج تحقیقی ہو۔
(۲) جس موضوع پر اسکالر سے کام کرائے اس کے بارے بہت کچھ جانتا ہو۔
(۳) تدریس و تصنیف کے علاوہ نگراں کے پاس اسکالر کی رہنمائی کے لیے وقت ہو۔
(۴) نگرا ں میں استادانہ فیاضی ہو۔
(۵) اس کے دل میں اتنی وسعت اور فراخ دلی ہو کہ اسکالر کو اپنے سے اختلاف کی آزادی دے۔
(۶)موضوع کی تلاش میں اُمید وار کی رہبری کرنا۔
(۷) موضوع کا خاکہ بنا کردینا یا خاکہ بنانے میں مدد کرنا۔
(۸) ابتدائی کتابیات اور ماخذ کی طرف رہنمائی کرنا۔
(۹) ایک بزرگ دوست کی طرح اسکالر کے تحقیقی سفر میں ساتھ چلنا۔
(۱۰) مقالے کے مختلف ابواب کے پہلے مسودے کو سرسری طور پر پڑھنا او راس کی اصلاح وترقی کے مشورے دینا۔
- فن مقالہ نگاری
- قلمی سفر کے مرحلے آسان ہوگئے
- ’’قلم‘‘ اللہ کی امانت اورقلم کار’’ قلم‘‘ کا امین ہے
- تحقیق کیا ہے؟
- تحقیق کی اقسام
- تنقید کیا ہے؟
- تحقیق اور تنقید میں بنیادی فرق
- مقاصد تحقیق
- دستاویزی تحقیق
- تحقیق کے بنیادی ماخذ
- تحقیق کے بنیادی عناصر
- محقق کی خصوصیات
- نگرانِ تحقیق کی خصوصیات
- مقالہ نگاری کے مراحل
- موضوع کے انتخاب کے طریقے
- مجوزہ خاکہ Synopsis
- تصدیق نامہ
- خاکۂ تحقیق کی تیاری
- حاشیہ نگاری
- حوالہ جات کا طریقہ
- مقالہ کی کمپوزنگ