مقاصد تحقیق

تحقیق ایک جامع عمل ہے جو اپنی نوعیت کے اعتبار سے مختلف پہلوئوں پر مشتمل ہے ۔ چندپہلو ایسے ہیں جو اپنے مقاصد کے لحاظ سے اہم اور قابل توجہ ہیں۔ان میں نظریاتی یا بنیادی پہلو،اطلاقی پہلو اور عملی پہلو نمایاں ہیں،مقاصد تحقیق یہ ہیں:

(۱) تحقیق کا پہلا مقصد نظریے کی نشوونما اور ارتقاء ہے۔اس قسم کی تحقیق نئے خیالات کو واضح طور پر متعین کرنے اور مقاصد زندگی کو سمجھنے میں ممد ومعاون ثابت ہوتی ہے ۔

(۲) تحقیق کا دوسرا مقصد حقائق کو ایک جگہ اکٹھا کرنا ہے ۔لہٰذااس عمل کے لیے بکثرت سروے یا تاریخی تحقیق سے خاص اصطلاحات حاصل کی جاتی ہے ۔علاوہ ازیں سائنسی طریقۂ تحقیق سے بھی حقائق اکٹھا کیے جا سکتے ہیں اور مسائل حل کیے جا سکتے ہیں،اسے اطلاقی تحقیق (Factual or Applied Research)کہتے ہیں۔

(۳) تحقیق کا تیسرا مقصد یہ ہے کہ اس کا تعلق فوری اور عملی مسائل سے ہو یا وہ محقق کو سمجھنے یا حل کرنے میں مدد دے سکے۔اس قسم کی تحقیق سے تعلق رکھنے والوں کو سائنٹفک طریقۂ تحقیق استعمال کرنا چاہیے ۔تحقیق کو اس مقصد کو انفرادی اور اجتماعی دونوں سطحوں پر حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ایسی تحقیق کو عملی تحقیق (Practical or Action Research)کہلاتی ہے۔

Back to top button
Translate »
error: Content is protected !!