تحقیق کے بنیادی ماخذ

فن تحقیق کے ماہرین نے دستاویزی تحقیق میں استعمال ہونے والے بنیادی وثانوی ماخذ /مصادر کا تعین یوں کیا ہے :

(1) بنیادی ماخذ(Primary Sources):

بنیادی یا اساسی ماخذ سے مراد وہ دستاویزات ہوتے ہیں جن میں ان واقعات وغیرہ کا ریکارڈ شامل ہوتا ہے جن کو مصنف نے خود دیکھا اور اپنے کانوں سے سنا ہو یعنی بنیادی مصادر میں چشم دید شہادت موجود ہوتی ہے جو تاریخ کی معقولیت (Validity)اور قدروقیمت کو بڑھا دیتی ہے۔اس طریق تحقیق میں کئی قسم کے ریکارڈز استعمال کیے جاتے ہیں۔جیسے:

(۱)سرکاری ریکارڈز
(۲)ذاتی ریکارڈز
(۳)زبانی روایات
(۴)تصویری ریکارڈز
(۵)مطبوعہ مواد
(۶)میکانکی ریکارڈز
(۷)آثار
-مادی آثار
-مطبوعہ آثار
-خطی مواد
(۸)متفرقات
-سالنامے
-دستاویزات (Archives)
-فہرست(Catalogue)
-کرانیکل (Chronicle)
-وثیقہ
-قصے کہانیاں (Legend)
-مخطوطہ (Manuscript)
-یادداشت (Memoir)
-یادگار (Memorial)
-اسناد حقوق ومراعات (Muniment)
-رجسٹر
-رول (Roll)
-جدول (Schedule)

(2) ابتدائی ماخذ:

ابتدائی ماخذ ان واقعات کے دستاویزات ہوتے ہیں جن کو خود مبصر نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہو یاکانوں سے سنا ہو یا ایسے اصلی شواہد جو واقعہ سے متعلق دستیاب ہوں۔

(3) ثانوی ماخذ:

ثانوی ماخذ ان واقعات کے بارے میں دیگر لوگوں کی اطلاعات اور بیانات جو سنی سنائی باتوں پر مبنی ہوں اور ایسی چیزں جو مختلف ہاتھوں سے ہو کر لوگوں کے پاس پہنچی ہوں اور ان کے اصلی ہونے کی تصدیق مختلف ذرائع سے کرنا پڑے۔ یہ امر ذرا مشکل ہے کہ کسی ماخذ کے ابتدائی اور ثانوی ہونے کے مابین واضح حدفاصل کا تعین کیا جاسکے۔

Back to top button
Translate »
error: Content is protected !!