تحقیق اور تنقید میں بنیادی فرق

تنقید اور تحقیق اصل میں دو ملتی جلتی اصطلاحات ہیں۔ ان دونوں کا آپس میں گہرا رشتہ ہے۔ تحقیق کے بغیر تنقید ممکن نہیں اور تنقید کے بغیر تحقیق نہیں ہو سکتی۔ تحقیق اور تنقید ہر شعبہ ہاے زندگی میں خاص اہمیت رکھتے ہیں،یہ دونوں سیڑھی کے دو کناروں کی طرح ہیں، جو آپس میں ملتے بھی نہیں اور ایک محدود فاصلے سے ساتھ ساتھ سفر بھی کرتے ہیں۔ تحقیق ایسی اصطلاح ہے جس کے ذریعے جملہ اصناف ادب میں نئے راستے تلاش کیے جاتے ہیںیا جملہ اصناف ادب میں طبع آزمائی کرنے والوں کے سربستہ رازوں کو عیا ں کیا جاتا ہے۔ جب کہ تنقید میں کسی بھی صنف کے منفی اور مثبت پہلوؤں کو دیکھا جاتا ہے۔ تحقیق ایک ایسا امر ہے جس میں کسی صنف پر مکمل جانچ پرکھ کے بعد نئے راستے متعارف کرواے جاتے ہیں۔ اسی طرح تنقید ایک ایسا امر ہے جس میں کسی صنف کے منفی اور مثبت نقطوں کو کچھ اس طرح سے بیان کیا جاتا ہے کہ مصنف کو ناگوار محسوس نہیں ہوتا۔تنقید اور تحقیق کسی بھی ادب کے لیے تقریباً بنیاد کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان دونوں اصطلاحات کے بغیر کسی بھی ادب میں مقالہ نہیں لکھا جا سکتا۔

Back to top button
Translate »
error: Content is protected !!