تحقیق

تحقیق کا لفظی معنی پیدائش، آفرینش، پیدا کرنا، وجود میں لانا، تصنیف، اختراع اور ایجادہے۔ تحقیق حق کی نقاب کشائی ہے۔سات پردوں میں چھپی سچائی کو ڈھونڈنا،مرتب کرنااور ارباب وعلم ودانش کے سامنے پیش کرنے کاعمل تحقیق کہلاتاہے۔ تنقید کا معاملہ بھی اس سے مختلف نہیں ۔نقد کہتے ہیں پرَکھنے یا کسوٹی پر کسنے کو۔اس کا پتہ لگاناکہ یہ چمکنے والی چیز حقیقت میں سونا ہے،یا پیتل پر سونے کی ملمع کا ری کی گئی ہے ہے۔تحقیق و تنقید صرف ادب کی چھان بین اور موشگافی نہیں بلکہ ایک طرززندگی ،احقاق حق اور ابطال باطل بھی ہے۔ آسان طبیعتیں تحقیق کے صبر آزما طریق کار کی متحمل نہیں ہوپاتیں،اسی لیے اس مشکل ڈگر کے بہت کم لوگ مسافر بنتے ہیں۔ نصیرالدین ہاشمی،محمود شیرانی،پروفیسر عبدالقادر سروری، ڈاکٹرمحی الدین قادری زورؔ،پروفیسر مسعود حسین خان،پروفیسر سیدہ جعفرہ اورمولوی عبدالحق وغیرہ اُردو ادب کے نامور محققین ہیں۔

تحقیق کیا ہے؟

تحقیق عربی زبان کا لفظ ہے ۔ اس کے لغوی معنی کھوج، پرکھ اورتفتیش وغیرہ کے ہیں۔ اس کو انگریزی میں ری سرچ کہا جاتا ہے۔ جس کے معنی توجہ سے تلاش کرنا اوردوبارہ تلاش کرنا کے ہیں۔ رابرٹ راس کے مطابق یہ فرانسیسی لفظ ’’ری سرچر‘‘ سے نکلا ہے جس کے معنی پیچھے جا کر تلاش کرنا کے ہیں۔

Back to top button
Translate »
error: Content is protected !!