دستاویزی تحقیق
دستاویزی اسلوب تحقیق کو تاریخی اسلوب تحقیق بھی کہا جاتا ہے ۔اس میںساری دنیا کے واقعات سے بحث کی جاتی ہے۔تاریخ کا موضوع ہے ’’انسان ‘‘ اور ’’زمان ‘‘۔لفظ تاریخ کا معنی ہے علم اور سچائی کی تلاش۔دریافت کرنے کے لیے تلاش کا عمل۔تاریخ گذشتہ حالات وواقعات کا مربوط بیان ہوتا ہے یا ان کی وضاحت ہوتی ہے جس کو صداقت کے پیش نظر تنقیدی زاویۂ نگاہ سے لکھا جاتا ہے۔چوں کہ تحقیق کے اس طریقے میں دستاویزات اور ریکارڈ کو استعمال کیا جاتا ہے اس لیے اس کو دستاویزی تحقیق (Documentary Research) کہتے ہیں۔اس طریق تحقیق کا استعمال ہر علمی شعبے میں کثرت کے ساتھ کیا جاتا ہے ۔تاریخ،ادب، لسانیات اور انسانی علوم میں یہ بہت اہمیت رکھتا ہے ۔
دستاویزی تحقیق کی اہمیت
(۱)عصری مسائل کا حل ماضی میں تلاش کیا جاتا ہے ۔
(۲)یہ حال ومستقبل کے رجحانات پر روشنی ڈالتا ہے ۔
(۳)تمام تہذیبوں میں باہمی اثر انداز ہونے والے عوامل ہوتے ہیں،دستاویزی تحقیق سے ہمیں ان کی اہمیت اور اثرات کا علم ہوتا ہے ۔
(۴)اس طریقے سے ہم اس قابل ہوتے ہیں کہ عصر حاضر میں ماضی کے بارے میں جو فرضیات، نظریات اور عام اصول پائے جاتے ہیں،ان کے بارے میں موجود معلومات (Data) کی دوبارہ جانچ پرکھ کر سکیں۔
تاریخی /دستاویزی تحقیق کی اقسام
(۱) سوانح حیات
(۲) اداروں اور تنظیموں کی تاریخ
(۳) ذرائع واثرات
(۴) ترتیب وتدوین متن
(۵) نظریات کی تاریخ
(۶) کتابیات کی تدوین
- فن مقالہ نگاری
- قلمی سفر کے مرحلے آسان ہوگئے
- ’’قلم‘‘ اللہ کی امانت اورقلم کار’’ قلم‘‘ کا امین ہے
- تحقیق کیا ہے؟
- تحقیق کی اقسام
- تنقید کیا ہے؟
- تحقیق اور تنقید میں بنیادی فرق
- مقاصد تحقیق
- دستاویزی تحقیق
- تحقیق کے بنیادی ماخذ
- تحقیق کے بنیادی عناصر
- محقق کی خصوصیات
- نگرانِ تحقیق کی خصوصیات
- مقالہ نگاری کے مراحل
- موضوع کے انتخاب کے طریقے
- مجوزہ خاکہ Synopsis
- تصدیق نامہ
- خاکۂ تحقیق کی تیاری
- حاشیہ نگاری
- حوالہ جات کا طریقہ
- مقالہ کی کمپوزنگ