تنقید کیا ہے؟
تنقید عربی زبان کا لفظ ہے ، اس کا مادہ نقد ہے۔ ہر انسان میں یہ صلاحیت شروع سے ہی موجود ہوتی ہے کہ وہ ہر شئے کی خامیاں اور خوبیاں بیان کرتا ہے۔اس کے معنی بھی کھرے اور کھوٹے میں فرق بیان کرنے کے ہیں۔ اصطلاح میں تنقید کا مفہوم یہ ہے کہ تعلیمی یا علمی مسئلہ (موضوع) کی اصلی شکل وصورت (مواد)جو پہلے محقق کی تحقیق کے ذریعہ سے سامنے آتی ہے اس میں یہی پہلا محقق یا کوئی دوسرا محقق ایسے انداز سے غوروفکر اور جانچ پرکھ کرے کہ اس (مواد) کے قوی وضعیف پہلو یا اس کی خوبیاں وخامیاں اس طرح نمایاں ہو جائیں کہ قاری یہ اقرار کیے بغیر نہ رہ سکے کہ واقعی موجود مواد فلٹر کرکے پیش کیا گیا ہے اور یہ اس کی خوبیاں ہیں اور یہ خامیاں۔ذیل میں چند اصطلاحی تعریفات نقل کی جاتی ہیں جن سے تنقید کا مفہوم مزید واضح ہوجائے گا:
(۱) ڈاکٹر سید عبداللہ کہتے ہیں:’’کسی موجود مواد کی خوبی یا برائی ،حسن وقبح اور جمال وبدصورتی کے متعلق چھان بین کرنا اور اس پر فیصلہ دینا نقاد کا کام ہے ۔‘‘(اصول تحقیق، روداد سیمینار، مرتب: اعجاز راہی)
(۲) پروفیسر رشید امجد لکھتے ہیں:’’تنقید سیدھے سادے معنوں میں کسی ادب پارے کی خوبیوں اور کمزوریوں کا مطالعہ ہے،وسیع تر معنوں میں چند اصول قائم کرنا اور ان اصولوں کو تنقید میں استعمال کرنا ہے۔گویا اس میں کچھ نہ کچھ فلسفہ بھی داخل ہوجاتا ہے کیوں کہ اصول بندی فلسفیانہ عمل ہے ۔‘‘(اصول تحقیق،مطالعاتی راہنما،مرتبہ:ڈاکٹر ایم سلطانہ بخش)
(۳) پروفیسر ڈاکٹڑ نگیندر:’’آلوچنا (تنقید)کے لفظی معنی ہیں ہمہ گیر مشاہدہ۔ادب میںتنقید کا مطلب ہے کسی ادبی تخلیق (پیدائش، طبع زاد فن پارہ)کا ہمہ گیر جائزہ۔‘‘(اصول تحقیق،قاضی عبدالودود)
مختصر یہ کہ تحقیق ایک محتاط سرگرم جستجو اور مسلسل کاوش اظہار ہے جس میں مروجہ حقیقتوں کی تصدیق ،نئی حقیقتوں کی تلاش اور سچائی کی کھوج مضمر ہے، جس کے منطقی نتائج تمام علوم کے لیے مفید ثابت ہوتے ہیں۔اس سے علم وفن کی نئی راہیں دریافت ہوتی ہیں، نئی حقیقتیں ابھرتی ہیں اور نئے انکشافات جنم لیتے ہیں۔ان نئی دریافتوں ،نئے حقائق اور نئے انکشافات کی روشنی میں مروجہ نتائج یا نظریات پر نظر ثانی کی جاتی ہے۔ہر انسان امر کا ثبوت چاہتا ہے، تحقیق یہ ثبوت مہیاکرتی ہے ۔اس کی ابتداء کسی مسئلے یا موضوع سے ہوتی ہے ،پھر حقائق کی کھوج کا عمل شروع ہوتا ہے اور مواد جمع کیا جاتا ہے ۔مواد کو تنقیدی تجزیے کی کسوٹی پر پرکھاجاتا ہے اور شہادت کی بنیاد پر نتیجہ اخذ کیا جاتا ہے ،کیوں کہ حقائق کی ضروری تصدیق اور دریافت کے بغیر تنقیدی یا فنی تاثر ممکن نہیں۔
- فن مقالہ نگاری
- قلمی سفر کے مرحلے آسان ہوگئے
- ’’قلم‘‘ اللہ کی امانت اورقلم کار’’ قلم‘‘ کا امین ہے
- تحقیق کیا ہے؟
- تحقیق کی اقسام
- تنقید کیا ہے؟
- تحقیق اور تنقید میں بنیادی فرق
- مقاصد تحقیق
- دستاویزی تحقیق
- تحقیق کے بنیادی ماخذ
- تحقیق کے بنیادی عناصر
- محقق کی خصوصیات
- نگرانِ تحقیق کی خصوصیات
- مقالہ نگاری کے مراحل
- موضوع کے انتخاب کے طریقے
- مجوزہ خاکہ Synopsis
- تصدیق نامہ
- خاکۂ تحقیق کی تیاری
- حاشیہ نگاری
- حوالہ جات کا طریقہ
- مقالہ کی کمپوزنگ