تحقیق کی اقسام

(۱)تجزیاتی تحقیق: سائنسی علوم کی تحقیق تجزیاتی تحقیق کہلاتی ہے۔ اس میں سائنسی علوم کا تجزیہ کیا جاتا ہے۔

(۲)اطلاقی تحقیق: یہ تحقیق ڈاکٹری، باغبانی اور زراعت کے شعبہ جات سے متعلق ہے۔

(۳)شماریاتی تحقیق: یہ تحقیق مواد کی زیادہ مقدار پر مبنی ہے۔

(۴)ادبی تحقیق: یہ تحقیق ادب سے متعلق ہے اس میں ادب پر تحقیق کی جاتی ہے۔

(۵)سندی تحقیق: یہ ایسی تحقیق ہے جو کسی ادارے کی زیر نگرانی کی جائے۔

(۶)غیر سندی تحقیق: اس طرز کی تحقیق میں محقق کسی ادارے کی نگرانی کے بغیر کام کرتا ہے۔

(۷)تقابلی تحقیق: اس تحقیق میں کوئی بھی دو مختلف قسم کی اشیاکے درمیان تقابل کیا جاتا ہے۔

(۸)نفسیاتی تحقیق: اس سے مراد کتابوں کے مصنفین کے رجحانات اور ان کی نفسیات کا مطالعہ کرنا ہے۔

(۹)تہذیبی تحقیق: اس میں کسی بھی معاشرے کی تہذیب کو ملحوظ خاطر رکھا جاتا ہے اور پھر تحقیق کی جاتی ہے۔

(۱۰)تاریخی تحقیق: اس میں تاریخی کتب اور تاریخِ اصنافِ ادب کے متعلق بحث کی جاتی ہے۔

(۱۱)علومِ بلاغت و شعری تحقیق: اس میںشعری اصطلاحات پر تحقیق کی جاتی ہے اور شعری اوزان کو موضوعِ بحث بنایا جاتا ہے۔

(۱۲)لسانی تحقیق: اس قسم کی تحقیق میں زبان پر تحقیق کی جاتی ہے۔

(۱۳)بین العلومی تحقیق: اس میں اُردو ادب کا دوسرے علوم کے ساتھ تقابل بھی کیا جاتا ہے اور پھر اس پر تحقیق بھی کی جاتی ہے۔

(۱۴)سوانحی و تاریخی تحقیق: اس میں کسی ادیب یا صنف کے اہم تخلیق کاروں کے متعلق مکمل تحقیق کی جاتی ہے۔

(۱۵)تنقیدی تحقیق: اس میں پہلے سے موجود پرانے اور موجود حقائق کی نئے سرے سے تشریح و توضیع کی جاتی ہے۔

٭ مختلف اعتبار سے تحقیق کی اقسام

(1) منہج کے اعتبار سے تحقیق کی اقسام

(۱)تقابلی تحقیق (Comparative Research)
(۲)وصفی /بیانیہ تحقیق (Descriptive Research)
(۳)تفہیمی تحقیق (Evaluative Research)
(۴)تاریخی تحقیق (Historical Research)
(۵)شماریاتی تحقیق (Statistical Research)
(۶)ترابطی تحقیق (Correlative Research)
(الف)مثبت ربط(Positive Correlative)
(ب)منفی ربط(Negative Correlative)
(۷)تجرباتی تحقیق (Experimental Research)
(۸)تجزیاتی تحقیق (Analytical Research)
(۹)مطالعہ احوال /تحقیق حال (Case Study)
(۱۰)تعریفی تحقیق (Definition Research)
(۱۱)سببی تحقیق (Causal Research)
(۱۲)نتائج پر تحقیق /حاصلاتی تحقیق (Result Research)

(2) مدت کے اعتبار سے تحقیق کی اقسام

(۱)مختصر مدت پر مشتمل تحقیق (Short Term Research)
(۲)طویل مدت پر مشتمل تحقیق (Long Term Research)
(۳)انتہائی طویل مدت پر مشتمل تحقیق (Extra Long-Term Research)

(3) معیار کے اعتبار سے تحقیق کی اقسام

(۱)کلاس کے دوران تحقیق (Class Assignment)
(۲)ایم اے کا مقالہ (M.A. Thesis)
(۳)ایم فل کا مقالہ (M.Phil. Thesis)
(۴)پی ایچ ڈی کا مقالہ(Ph.D. Dissertation)

(4)مصادر کے اعتبار سے تحقیق کی اقسام

(۱)لائبریری تحقیق
(۲)میدانی تحقیق
(۳)لائبریری اور میدانی تحقیق

(5)مقاصد کے اعتبار سے تحقیق کی اقسام

(۱)نظریاتی تحقیق

(6) موضوع کے اعتبار سے تحقیق کی اقسام

جیسے :دینی، حسابی، منطقی، نفسیاتی ،معاشرتی، فلکیاتی، ارضیاتی ، مالی واقتصادی، انتظامی، سائنسی اور ٹکنالوجی وغیرہ موضوعات پر ۔

(7) اخراجات کے اعتبار سے تحقیق کے اقسام
(8) اثراندازی کے اعتبار سے تحقیق کے اقسام
(9) محققین کی تعداد کے اعتبار سے تحقیق کے اقسام

 

Back to top button
Translate »
error: Content is protected !!