عبدالقادرسروری کی تنقید نگاری
پروفیسر عبدالقادر سروری کا شمار اردو کے اہم تنقید نگاروں میں ہوتا ہے۔ ان کی تحریروں میں مغرب کے اثرات نمایاں ہیں۔ انہوں نے شعر و ادب کے متعلق بحث کرتے ہوئے ارسطو، افلاطون اور میتھو آرنلڈ، ان سب کے خیالات کو پیش کیا ہے اور بعض مباحث بھی ایسے چھوڑے ہیں جن کا پتہ ان سے قبل اردو تنقید میں نہیں ہوا۔ مثال کے طور پر سائنس اور شاعری کی بحث اور شاعری کی اقسام پر اظہار خیال۔ لیکن ان سب میں پروفیسر سروری کے اپنے خیالات کم ہیں اور دوسروں کو خیالات زیادہ ہیں۔ ان کو تنقید کی اس خصوصیت نے اس کو صحیح معنوں میں مغرب سے استفادہ کی عملی شکل بنا دیا ہے۔
ان کے تنقیدی خیالات کا پتہ ان کی تمام تنقیدیتحریروں میں چلتا ہے۔ “دنیائے افسانہ” ” کردار اور افسانہ” “اردو مثنوی کا ارتقاء” ان سب میں کچھ تنقیدی خیالات مل جاتے ہیں لیکن “جدید اردو شاعری” کے پہلے لکھتے ہیں۔ انہوں نے ان نظریات کو ایک مربوط شکل میں پیش کردیا ہے۔
جہاں تک ان کے تنقیدی نظریات کا تعلق ہے ان میں کوئی جدت نہیں ہے، وہ سب کے سب مغرب کے اثرات کا نتیجہ ہیں۔ لیکن ان کے خیال میں بغیر تخیل اور جذبات کے زور پیدا نہیں ہو سکتا۔
شعر و شاعری پر بحث کرتے ہوئے انہوں نے یونانیوں کے نظریات شعور کو اپنے سامنے رکھنے کی کوشش کی ہے۔ وہ افلاطون کے نظریے کو ان الفاظ میں پیش کرتے ہیں:
شعر کو تقلید اشیاء سمجھتا تھا اور شاعر کو مقلد، اپنی منطق کی رو سے تخلیق اشیاء کے جو تین مدارج ہیں، پیدا کرنے’ بنانے’ اور تقلید قائم کے’ اس نے قائم کیے تھے۔ ان میں شاعری کو وہ سب سے آخر رکھتا ہے۔
پروفیسر سروری نے اردو میں سب سے پہلے سائنس اور شاعری کے موضوع پر بحث کی ہے۔ وہ شاعری کو سائنس کا مدمقابل اور اور تکمیلہ دونوں سمجھتے ہیں۔ یہ بحث بھی ان کے براہِ راست مغربی تنقید سے متاثر ہونے کا نتیجہ ہے۔
ان کے نزدیک شاعری کا کام جذبات میں اشتعال پیدا کرنا ہے۔ یہ خیال بھی نیا نہیں ہے۔ متعدد نقاد اس خیال کا اظہار کرچکے ہیں لیکن پروفیسر سروری نے اس خیال کی جو کیفیت بیان کی ہے اور جس تفصیل سے اس کو بیان کیا ہے وہ اہم ہے۔ وہ لکھتے ہیں “شعر کا تعلق حیات کے ساتھ نہایت گہرا ہے، ہماری پوشیدہ قابلیتوں کو سنوارنے اور ہمارے جمالی جذبات کو ابھارنے اور اس طرح کے فوائد سے ہمارے زیادہ سے زیادہ بہرہ ور ہونے میں شعر کو بڑی حد تک دخل ہے۔شعر کی اہم ترین خوبی اس کی قوت انکشاف ہے”
اس سے یہ نتیجہ نکلا کہ وہ جمالی جذبات کو تسکین دینے کو شعر کا مقصد سمجھتے ہیں۔ انہوں نے ایک جگہ صاف لکھا ہے کہ “شعر ایک صنعت ہے اس لئے اسکا مطبع نظر ہمیشہ انبساط قلب ہونا چاہیے”
یہ تمام خیالات بھی بڑی حد تک مغرب کے اثرات کا نتیجہ ہیں۔ غرضیکہ پسروفیسر سروری کے یہ تمام نظریات اور ان کے پیش کرنے کا یہ انداز بتاتا ہے کہ انہوں نے مغرب سے اثر قبول کیا ہے۔ وہ انگریزی شاعروں سے افسانہ نگاروں اور ادیبوں کے اقوال بھی نقل کرتے ہیں۔ بعض جگہ انہوں نے بالکل انگریزی کے خیالات اخذ کر لیے ہیں اور وہ خود اس کو تسلیم کرتے ہیں۔ مثلاً “دنیائے افسانہ” میں ایک جگہ لکھتے ہیں:
“یہ دعویٰ نہیں کیا جاسکتا کہ فن افسانہ نگاری پر یہ پہلی کتاب ہے کہ مغربی زبانوں میں افسانہ نگاری پر کافی لٹریچر پیدا ہوچکا ہے اور یہ مختصر سی کتاب ادبیات کی عظیم الشان کمی کو پورا اس وجہ سے نہیں کر سکتی کہ اس میں خود ہم کو شبہ ہے کہ آیا اپنے موضوع پر کافی روشنی ڈالی گئی ہے یا نہیں۔ تاہم اردو زبان کے لئے اس موضوع پر کتابی شکل میں یہ پہلی کوشش ہے۔”
اس سے واضح ہوتا ہے کہ انگریزی کے کافی لیٹریچر سے انہوں نے استفادہ کیا ہے اور انہی خیالات پر اپنی کتاب کی بنیاد رکھی ہے اور دنیائے افسانہ کو دیکھنے کے بعد اس کا یقین ہو جاتا ہے کہ انہوں نے ان میں سے اکثر خیالات انگریزی سے لئے ہیں۔
پروفیسر سروری نے عملی تنقید کی طرف کوئی خاص انہماک ظاہر نہیں کیا ہے۔ حالانکہ ان کے پاس اس کے مواقع موجود تھے۔ انہوں نے تصنیفات: ‘اردو مثنوی کا ارتقاء’ اور ‘جدید اردو شاعری’ میں اپنے موضوعات کا تاریخی جائزہ لیا ہے۔ اس میں تنقیدی پہلو بہت ہی کم ہے۔ حالانکہ اس کو تمام تر تنقیدی بھی بنایا جا سکتا تھا۔
بہر حال جو کچھ تھوڑے بہت عملی تنقید کے نمونے ان کے یہاں ملتے ہیں ان کو دیکھنے کے بعد یہ معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے اس سلسلہ میں قائم کیے ہوئے اصولوں کو ضرور پیش نظر رکھا ہے۔
جدید اردو شاعری میں انھوں نے جن شاعروں پر تنقید کی ہے ان میں خاص طور پر ان باتوں کو پیش نظر رکھا لکھا ہے کہ معنوی اور صوری پہلوؤں کی طرف ان کی توجہ رہتی ہے۔جذبات اور ان کی نوعیت، تخیل،اسلوب، زبان اور انداز بیاں یہ سب چیزیں ان کے پیش نظر رہتی ہیں۔ادبی فضا اور مختلف شاعروں کے اثرات کسی مخصوص شاعر پر وہ ضرور دکھاتے ہیں اور کبھی کبھی مغربی شاعروں اور ادیبوں سے بھی مقابلہ کرتے ہیں۔
بہرحال مجموعی اعتبار سے اگر دیکھا جائے تو پروفیسر عبدالقادر سروری کی تنقیدیتحریروں میں مغرب کے اثرات مختلف زاویوں سے پڑے ہوئے نظر آئیں گے لیکن اس میں اخذ و ترجمے ہی کا پہلو غالب نظر آتا ہے۔
- اردو تنقید کا آغاز و ارتقا
- اردو تنقید اور اقسام
- اردو تنقید کا ارتقا
- ادبی تنقید کے اصول
- تنقید اور تخلیق کا رشتہ
- اردو میں متنی تنقید
- رس کا نظریہ
- مشرقی تنقید
- فارسی تنقید
- تاثراتی تنقید
- رومانی تنقید
- جمالیاتی تنقید
- مارکسی تنقید
- ترقی پسند تنقید
- نفسیاتی تنقید
- سائنٹیفک ادبی تنقید
- تنقید نگار
- مغربی تنقید نگار
- مغربی تنقید نگار 2
- افلاطون کی تنقید نگاری
- ارسطو کا تنقیدی نظریہ
- کارل مارکس اور فرائیڈ
- لونجائنس اور دانتے کا تنقیدی نظریہ
- اسلوبیاتی تنقید
- سر سید کے تنقیدی خیالات
- محمد حسین آزاد کی تنقید نگاری
- الطاف حسین حالی کی تنقید نگاری
- شبلی کے تنقیدی خیالات
- مولوی عبدالحق کی تنقید
- نیاز فتح پوری کی تنقید نگاری
- مجنوں گور کھپوری کی تنقید نگاری
- ابن رشیق کی تنقید نگاری
- آل احمد سرور کی تنقید نگاری
- احتشام حسین کی تنقید نگاری
- کلیم الدین احمد کی تنقید نگاری
- پروفیسر خورشید الاسلام کی تنقید نگاری
- محمد حسن عسکری کی تنقید نگاری
- پروفیسر محمد حسن کی تنقید نگاری
- پروفیسر گوپی چند نارنگ کی تنقید نگاری
- شمس الرحمن فاروقی کے تنقیدی نظریات
- وزیر آغا کے تنقیدی نظریات
- پروفیسر قمر رئیس کی تنقید نگاری
- سلیم احمد کے تنقیدی نظریات
- وحید الدین سلیم کی تنقید نگاری
- امداد امام اثر کے تنقیدی نظریات
- ڈاکٹر عبدالرحمن بجنوری کے تنقیدی نظریات
- عبدالقادرسروری کی تنقید نگاری
- سید سجاد ظہیر کی تنقید نگاری
- فراق گورکھپوری کی تنقید نگاری
- شکیل الرحمن کی تنقید نگاری
- سید شبیہ الحسن