شہید وطن عبداللہ خلیفہ ولد خدا بخش (رکن تحریک خلافت،مالیگاوں)
حافظ محمد غفران اشرفی (جنرل سکریٹری سنّی جمعیۃ العوام)
عبداللہ خلیفہ کی پیدائش 1985 مالیگاوں میں ہی ہوئی،ساتویں جماعت تک تعلیم حاصل کی۔ہندوستان کی۔آزادی کے لیے تحریک خلافت کا وجود ہوا تو شہید وطن عبداللہ خلیفہ بھی سیّد سلیمان شاہ قادری (بانی:تنظیم امدادالاسلام) اور منشی محمد شعبان تحسین (جنرل سکریٹری:تحریک خلافت) کے ہمراہ ہر گام پر رہے۔مگر قسمت نے ساتھ نا دیا اور تحریک خلافت کے ساتھ رہ کر کام کرتے ہوے مئی 1921 میں آپ گرفتار ہوگئے۔آپ کو تین سال قید با مشقت کی سزا ہوئی۔آپ کو عیسیٰ پور(ویسا پور)جیل میں رکھا گیا،جہاں پولیس کی بے انتہا اذیتوں اور ناقابل برداشت سختیوں کو جھیلتے ہوے اگست 1921 ہی کو اپنے ملک کی بقا اور تحفظ کے لیے 35 سال کی عمر میں داعی اجل کو لبیک کہا۔حکومت کی طرف سے 1930/1947/1957میں آپ کا گورو کیا گیا۔
قارئین کرام! یہاں تک مالیگاوں کے شہدا کا مختصر تذکرہ جو بھی کتابوں سے مل سکا مضامین کو ایک ناقل اور مضمون نگار کی حیثیت سے آپ کے مطالعہ کی میز پر سجادیا۔ممکن ہے میرے لکھنے میں یا چھان بین میں خامیاں ہوں،اِس لیے سنجیدہ اور نکتہ نواز اہل علم حضرات سے التماس ہے کہ جو اصلاح طلب بات ہو تو مجھے ایک طالب علم ہونے کی حیثیت سے اصلاح کی خاطر آگاہ فرمائیں، تاکہ اُن خامیوں کو دور کیا جا سکے۔ شہدا و مجاہدین جنگ آزادی مالیگاوں کا تذکرہ پڑھ کر ہمیں فخر محسوس ہوتا ہے کہ وہ ہمارے شہر کے جِیالے تھے جنہوں نے اپنے وطن عزیز ہندوستان کے لیے جان تک دے دی۔خوش قسمتی یہ ہے کہ سب کسی نا کسی بزرگ سے بیعت ہوکر صاحب نسبت رہے۔ سیّد سلیمان شاہ،حضرت حافظ یحیٰ علیہ الرحمہ کے مرید تھے۔شہید وطن محمد حسین اور آپ کے والد حاجی محمد (مدّو سیٹھ) و شہید وطن قاسم بدھو ولد فریدن و مجاہد حُرّیت حضرت مولانا محمد اسحق علیہ الرحمہ، حضرت مولانا سیّد محمد برکت علی نقشبندی علیہ الرحمہ کے مرید رہے۔اِسی طرح ایک روایت کے مطابق شہید وطن عبدالغفور ولد عبدالشکور (چندی) بھی صاحب نسبت ہوکر اشرفی سلسلہ میں بیعت ہوے۔الغرض جس نے اپنے قلب مضطر کو جس پیر کا گرویدہ پایا اُس صاحب کرامت و سلسلہ صحیح العقیدہ بزرگ کے دامن کرم سے وابستہ ہوکر دنیا و آخرت کا دھنی بن گیا۔ ان شاء اللہ آگے کچھ مجاہدین کے احوال بھی پیش کیے جائیں گے تاکہ مالیگاوں کے شہدا کی قربانیوں کے ساتھ مجاہدین آزادی کی جانثاری کو پڑھ کر ہم اُنہیں بھی خراج پیش کرسکیں۔
- مالیگاوں کے مسلم مجاہدین کا جنگ آزادی میں کردار
- مالیگاوں کے مسلم مجاہدین آزادی
- مالیگاؤں میں تحریک خلافت کا قیام
- مالیگاؤں جنگ آزادی کے اولین شہدا
- شہید وطن سید سلیمان شاہ روزن شاہ
- شہید وطن منشی محمد شعبان ولد بھکاری
- شہید وطن عبدالغفور ولد محمد عبدالشکور چندی
- شہید وطن محمد اسرائیل ولد اللہ رکھا
- شہید وطن بدھو ولد فریدن
- شہید وطن محمد حسین ولد حاجی محمد (مدّو سیٹھ)
- شہید وطن عبداللہ خلیفہ ولد خدا بخش
- حضرت مولانا محمد اسحق نقشبندی
- مجاہد آزادی حکیم عبدالمجید احسان (صدر:تحریک خلافت، مالیگاؤں)
- مجاہدین کے نام سے یادگاریں قائم کریں
- مالیگاوں میں جنگِ آزادی کا آنکھوں دیکھا حال
- مالیگاؤں کی جنگ آزادی کے اسماے گرامی