خلیل الرحمن اعظمی
(اُردو کے شاعر اور نقاد)
l نام : خلیل الرحمن اعظمی
l تخلص :
l ولادت : 1927ء، سلطان پور
l وفات : 1978ء،اعظم گڑھ
خلیل الرحمن اعظمی اُردو کے شاعر اور نقاد تھے۔ ان کی پیدائش سلطانپور میں ہوئی تھی۔ ان کے والد کا نام مولانا محمد شفیع تھا۔1957ء میں خلیل الرحمن نے علی گڑھ یونی ورسٹی سے پی ایچ ڈی مکمل کی۔خلیل الرحمن علی گڑھ یونی ورسٹی میں شعبہ اُردو میں لیکچرار کے طور پر ملازمت اختیار کی تھی اور تاحیات اسی سے جڑے رہے۔خلیل الرحمٰن ترقی پسند مصنفین کی تحریک سے وابستہ تھے۔اپنے سیاسی خیالات کی وجہ سے خلیل الرحمن 1949ء میں کچھ وقت کے لیے قید ہوئے تھے۔خلیل الرحمن کا انتقال 1978ء میں ہوا ۔
شعری مجموعے
(۱) کاغذی پیرہن 1953ء[پہلا مجموعہ کلام](۲) نیا عہد 1965ء[ دوسرا شعری مجموعہ ](۳) نئی نظم کا سفر ( نظموں کا مجموعہ)
(۴) مقدمہ میرؔ (1936ء کے بعد)
(۵) آسماں اے آسماں،1956ء
(۶) زندگی اے زندگی 1983ء( آخری مجموعہ کلام،انتقال کے بعد شائع ہوا)
(۷) نئی نظم کا سفر ( مختلف شعرائے کرام کی نظموں کا مجموعہ )
تصانیف
(۱) مقدمہ کلام آتشؔ، دسمبر1959ء[یہ ان کے تحقیقی کارناموں میں سب سے پہلا تحقیقی مقالہ ہے اورتمام تصانیف میں سب سے پہلی تصنیف ۔ یہ کارنامہ اس وقت کا ہے جب خلیل الرحمن اعظمی بی اے کررہے تھے اور یہ مقالہ1948-49ء’’نگار‘‘میں قسط وار شائع ہوا۔ اور کتابی شکل میں 1959ء میں شائع ہوا۔[
(۲) نوائے ظفر]یہ خلیل الرحمن اعظمی کا دوسرا تحقیقی مقالہ ہے ،اسے انتخاب کلام بہادر شاہ ظفر بھی کہاجاتا ہے۔ مع مقدمہ1957ء میں پہلی بار علی گڑھ سے اور دوسری بار 1959ء میں دہلی سے شائع ہوا۔](۳) اُردو میں ترقی پسند ادبی تحریک، 1972ء[ اس مقالہ کو خلیل الرحمن اعظمی نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے کی غرض سے لکھ کر شعبۂ اُردو علی گڑھ مسلم یونی ورسٹی میں پیش کیاتھا۔ 1972ء میں انجمن ترقی اردو علی گڑھ سے شائع کرایا۔ پروفیسر رشید احمد صدیقی کو نگرانی میں یہ مقالہ پایۂ تکمیل کو پہنچا۔](۴) فکر و فن، 1956ء،[یہ خلیل الرحمن اعظمی کاپہلا تنقیدی مضامین کامجموعہ ہے۔1956ء میں کتاب گھر دہلی سے شائع ہوا۔
[ مشمولات:( ۱)معروضات (۲) غالبؔ اور عصر جدید (۳) بہادر شاہ ظفرؔ
(۴) خواجہ میردردؔ (۵) حسرتؔ کے شاعرانہ مرتبے کا تعین
(۶) داغ ؔکافن (۷) طرز مومنؔ (۸)جوشؔ ملیح آبادی (۹) جمیل مظہری
(۱۰) حجازؔ کی شاعری میں عورت کا تصور (۱۱) جذبیؔ۔](۵) زاویہ نگاہ
[یہ خلیل الرحمن اعظمی کے تنقیدی مضامین کادوسرا مجموعہ ہے جو1966ء میں آدرش پبلشرز’’گیا‘‘ سے شائع ہوا۔ اس میں شامل کیے گئے مضامین کے عنوانات یہ ہیں: اُردو کے تنقیدی مسائل، جگر مراد آبادی ، اختر الایمان دونئے شعری مجموعے۔ سرسید کے ادبی تصورات ، اردو شعر وادب میں علی گڑھ کاحصہ۔اردو نظم کا رنگ وآہنگ ، فراق گورکھپوری ، ابوا لکلام کے مکاتیب۔](۶) مضامین نو
[تنقید ی مضامین کاتیسرا اور آخری مجموعہ ہے۔1977ء میں شائع ہوا۔اس میں چار حصے ہیں۔ پہلے حصے میں مضامین ،دوسرے میں مسائل، تیسرے میں تبصرے اورچوتھے میں شخصیات ہیں۔(7؍ مضامین، 5؍ رسائل ، 15؍تبصرے اور 2؍شخصیات پر مضامین) ]
ریفرنس بک
(۱) مضامینِ خلیل الرحمن اعظمی، جلد اول2004 ء، انتخاب:پروفیسر شہر یار (9مضامین)
- غزل کی تعریف، غزل کا فن، اُردو غزل کا آغاز و ارتقاء اور غزل کی خصوصیات
- ولی ؔاورنگ آبادی: اُردو غزل کا نقاش اوّل
- کلیات ولی سے نصاب میں شامل غزلیں
- کلیات ولی سے ردیف الف کی شامل نصاب غزلیں
- کلیات ولی سے ردیف ب کی شامل نصاب غزلیں
- کلیات ولی سے ردیف ی کی شامل نصاب غزلیں
- خواجہ میر درد
- خواجہ میر در کے منتخب اشعار
- میرتقی میرؔ: خدائے سخن، سر تاج شعرائے اُردو
- انتخاب میرؔ کی بیس غزلیں
- خواجہ حیدر علی آتش
- اسد اللہ خان مرزا غالبؔ
- دیوان غالب سے شامل نصاب غزلیں
- دیوا ن غالبؔ: ردیف’ الف‘ کی غزلیں
- دیوا ن غالبؔ: ردیف ’ر‘ کی غزلیں
- دیوا ن غالبؔ: ردیف ’ن‘ کی غزلیں
- دیوا ن غالبؔ: ردیف ’ی‘ کی غزلیں
- مومن خان مومن ؔکا تعارف
- دیوان مومن:ردیف ’الف‘ کی غزلیں
- دیوان مومن:ردیف ’ی‘کی غزلیں
- شاد عظیم آبادی کا تعارف
- کلیات شاد:ردیف ’الف ‘کی غزلیں
- کلیات شاد :ردیف ’ب‘ کی غزلیں
- کلیات شاد:ردیف’ ی‘ کی غزلیں
- حسرت موہانی کا تعارف
- کلیات حسرت:ردیف’ الف‘ کی غزلیں
- کلیات حسرت:ردیف ’م‘کی غزلیں
- کلیات حسرت:ردیف’ی‘ کی غزلیں
- فانیؔ بدایونی کا تعارف
- کلام فانی:ابتدائی غزلیں
- اصغر گونڈوی، تعارف
- نشاط روح:ابتدائی غزلیں
- جگرؔمرادآبادی،تعارف،تصانیف
- آتش گل: ابتدائی دس غزلیں
- یگانہؔ حسین چنگیزی، تعارف، تصانیف
- آیاتِ وجدانی کی ابتدائی دس غزلیں
- فراقؔ گورکھپوری،تعارف
- گلِ نغمہ : کی ابتدائی دس غزلیں
- مجروح سلطانپوری:تعارف
- غزل: کی ابتدائی پانچ غزلیں
- کلیم عاجز:تعارف ،تصانیف
- وہ جو شاعری کا سبب ہوا ،کی ابتدائی پانچ غزلیں
- شہر یارؔتعارف، تصانیف
- اسم اعظم: کی پانچ غزلیں
- عرفان صدیقی ،تعارف، تصانیف
- عشق نامہ کی ابتدائی پانچ غزلیں
- معین احسن جذبی،تعارف، تصانیف
- خلیل الرحمن اعظمی،تعارف، تصانیف
- جاں نثار اختر تعارف، تصانیف