کلیات ولی سے شامل نصاب ردیف’’ الف ‘‘ کی غزلیں
1
کیتا ہوں ترے نانوں کو میں ورد زباں کا
کیتا ہوں ترے شکر عنوان بیاں کا
جس گرد اُپر پانوں رکھیں تیرے رسولاں
اس گرد کوں میں کحل کروں دیدۂ جاں کا
مجھ صدق طرف عدل سوں اے اہلِ حیا دیکھ
تجھ علم کے چہرے پہ نئیں رنگ گماں کا
ہر ذرۂ عالم میں ہے خور شید حقیقی
یوں بوجھ کے بلبل ہوں ہر اک غنچہ دہاں کا
کیا سہم ہے آفات قیامت ستی اس کوں
کھایا ہے جو کئی تیر تجھ ابرو کی کماں کا
جاری ہوئے آنجھو مرے یو سبزۂ خط دیکھ
اے خضر قدم! سیر کر اس آبِ رواں کا
کہتا ہے ولیؔ دل ستی یوں مصرع رنگیں
ہے یاد تری مجھ کوں سبب راحتِ جاں کا
2
وہ صنم جب سوں بسا دیدۂ حیران میں آ
آتش عشق پڑی عقل کے سامان میں آ
ناز دیتا نئیں گر رخصتِ گل گشت چمن
اے چمن زار حیا دل کے گلستان میں آ
عیش ہے عیش کہ اس مہ کا خیال روشن
شمع روشن کیا مجھ دل کے شبستان میں آ
یاد آتا ہے مجھے جب ود گل باغ وفا
اشک کرتے ہیں مکاں گوشۂ دامان میں آ
موج بے تابی دل اشک میں ہوئی جلوہ نما
جب بسی زلف صنم طبع پریشان میں آ
نالہ و آہ کی تفصیل نہ پوچھو مجھ سوں
دفتر درد بسا عشق کے دیوان میں آ
پنجۂ عشق نے بے تاب کیا جب سوں مجھے
چاک دل تب سوں بسا چاک گریباں میں آ
دیکھ اے اہلِ نظر سبزۂ خط میں لب لعل
رنگ یاقوت چھپا ہے خط ریحان میں آ
حسن تھا پردۂ تجریدمیں سب سوں آزاد
طالب عشق ہواصورت انسان میں آ
شیخ یاں بات تری پیش نہ جاوے ہر گز
عقل کوں چھوڑکے مت مجلس رندان میں آ
درد منداں کو بجز درد نئیں صید مراد
اے شہ ملک جنوں غم کے بیابان میں آ
حاکم وقت ہے تجھ گھر میں رقیب بدخو
دیو مختار ہوا ملک سلیمان میں آ
چشمۂ آب بقا جگ میں کیا ہے حاصل
یوسف حسن ترے چاہ ِ زنخدان میں آ
جگ کے خوباں کا نمک ہو کے نمک پر وردہ
چھپ رہا آکے ترے لب کے نمکدان میں آ
بسکہ مجھ حال سوں ہمسر ہے پریشانی میں
درد کہتی ہے میرا زلف ترے کان میں آ
غم سوں تیر ے ہے ترحم کا محل حال ولیؔ
ظلم کو چھوڑ سجن شیوۂ احسان میں آ
3
اے گل عذا ر غنچہ دہن ٹک چمن میں آ
گل سر پر رکھ کے شمع نمن انجمن میں آ
جیوں طفل اشک بھاگ نکو مجھ نظرستی
اے نور چشم نور نمط مجھ نین میں آ
کب لگ اپس کے غنچۂ مکھ کو رکھے گابند
اے نو بہار باغ محبت سخن میں آ
تا گل کے رو سے رنگ اڑے اوس کی نمن
اے آفتابِ حسن ٹک یک تو چمن میں آ
تجھ عشق سوں کیا ولیؔ دل کوں بیت غم
سرعت ستی اے معنیِ بے گانہ من میں آ
4
وہ نازنیں ادا میں اعجاز ہے سراپا
خوبی میں گل رخاں سوں ممتاز ہے سراپا
اے شوخ تجھ نین میں دیکھا نگاہ کرکر
عاشق کے مارنے کا انداز ہے سراپا
جگ کے ادا شناساں ہے جن کی فکر عالی
تجھ قد کوں دیکھ بولے یو ناز ہے سراپا
کیوں ہو سکیں جگت کے دلبر ترے برابر
تو حسن ہور ادا میں اعجاز ہے سراپا
گاہے اے عیسوی دم یک بات لطف سوں کر
جاں بخش مجھ کو تیرا آواز ہے سراپا
مجھ پر ولیؔ ہمیشہ دل دار مہرباں ہے
ہر چند حسب ظاہر طنّاز ہے سراپا
5
کتاب الحسن کا یہ مکھ صفا تیرا صفا دستا
ترے ابرو کے دو مصرع سوں اس کا ابتدا دستا
ترا مکھ حسن کا دریا و موجاں چین پیشانی
اُپر ابرو کی کشتی کے یوں تل جیو ں نا خدا دستا
ترے لب ہیں بہ رنگ حوض کوثر مخزن خوبی
یہ خال عنبریں تس پر بلال آسا کھڑا دستا
اشارات ِ آنکھیاں سوں گرچہ ہوں بیمار میں لیکن
ترے لب اسے مسیح وقت قانون شفا دستا
ہوا جو گوہر دل غرق بحر حسن، ہے نایاب
زبس دریائے حسنِ دلبراں بے انتہا دستا
بیاں اس کی نزاکت ہور لطافت کا لکھوں تاکے
سراپا محشر خوبی منیں ناز و ادا دستا
یو خط کا حاشیہ گرچہ ولیؔ ہے مختصر لیکن
مطوّل کے معانی کا تمامی مدّعا دستا
- غزل کی تعریف، غزل کا فن، اُردو غزل کا آغاز و ارتقاء اور غزل کی خصوصیات
- ولی ؔاورنگ آبادی: اُردو غزل کا نقاش اوّل
- کلیات ولی سے نصاب میں شامل غزلیں
- کلیات ولی سے ردیف الف کی شامل نصاب غزلیں
- کلیات ولی سے ردیف ب کی شامل نصاب غزلیں
- کلیات ولی سے ردیف ی کی شامل نصاب غزلیں
- خواجہ میر درد
- خواجہ میر در کے منتخب اشعار
- میرتقی میرؔ: خدائے سخن، سر تاج شعرائے اُردو
- انتخاب میرؔ کی بیس غزلیں
- خواجہ حیدر علی آتش
- اسد اللہ خان مرزا غالبؔ
- دیوان غالب سے شامل نصاب غزلیں
- دیوا ن غالبؔ: ردیف’ الف‘ کی غزلیں
- دیوا ن غالبؔ: ردیف ’ر‘ کی غزلیں
- دیوا ن غالبؔ: ردیف ’ن‘ کی غزلیں
- دیوا ن غالبؔ: ردیف ’ی‘ کی غزلیں
- مومن خان مومن ؔکا تعارف
- دیوان مومن:ردیف ’الف‘ کی غزلیں
- دیوان مومن:ردیف ’ی‘کی غزلیں
- شاد عظیم آبادی کا تعارف
- کلیات شاد:ردیف ’الف ‘کی غزلیں
- کلیات شاد :ردیف ’ب‘ کی غزلیں
- کلیات شاد:ردیف’ ی‘ کی غزلیں
- حسرت موہانی کا تعارف
- کلیات حسرت:ردیف’ الف‘ کی غزلیں
- کلیات حسرت:ردیف ’م‘کی غزلیں
- کلیات حسرت:ردیف’ی‘ کی غزلیں
- فانیؔ بدایونی کا تعارف
- کلام فانی:ابتدائی غزلیں
- اصغر گونڈوی، تعارف
- نشاط روح:ابتدائی غزلیں
- جگرؔمرادآبادی،تعارف،تصانیف
- آتش گل: ابتدائی دس غزلیں
- یگانہؔ حسین چنگیزی، تعارف، تصانیف
- آیاتِ وجدانی کی ابتدائی دس غزلیں
- فراقؔ گورکھپوری،تعارف
- گلِ نغمہ : کی ابتدائی دس غزلیں
- مجروح سلطانپوری:تعارف
- غزل: کی ابتدائی پانچ غزلیں
- کلیم عاجز:تعارف ،تصانیف
- وہ جو شاعری کا سبب ہوا ،کی ابتدائی پانچ غزلیں
- شہر یارؔتعارف، تصانیف
- اسم اعظم: کی پانچ غزلیں
- عرفان صدیقی ،تعارف، تصانیف
- عشق نامہ کی ابتدائی پانچ غزلیں
- معین احسن جذبی،تعارف، تصانیف
- خلیل الرحمن اعظمی،تعارف، تصانیف
- جاں نثار اختر تعارف، تصانیف